بشیراحمد بلورکے ایصال ثواب کیلیے قر آن خوانی کے اجتماعات

یوسی 13 بلاول شاہ گوٹھ اوربلاول کالونی کورنگی میں بھی شہید کے ایصال ثواب کیلیے دعائیہ پروگرام منعقد کیے گئے.

یوسی 13 بلاول شاہ گوٹھ اوربلاول کالونی کورنگی میں بھی شہید کے ایصال ثواب کیلیے دعائیہ پروگرام منعقد کیے گئے. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے تحت اے این پی کے سینئر رہنما شہید بشیر احمد بلورکے ایصال ثواب کیلیے اے این پی سندھ کے تحت سائٹ ٹاون میں یو سی 8،یوسی 9 و یوسی 13وڈسلوا وارڈ ناظم آباد کے تحت قر آن خوانی اور دعائیہ پروگرام منعقد کیا گیا۔


جس میں یوسی صدر سلیم خان، اشرف وزیری اور ضلعی سیکریٹری اطلاعات رحیم سواتی کے علاوہ اہل علاقہ اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس کے علاوہ ضلع شرقی کے تحت یوسی 4،پرانا سبزی منڈی ، یوسی 13 بلاول شاہ گوٹھ اوربلاول کالونی کورنگی میں بھی شہید کے ایصال ثواب کیلیے دعائیہ پروگرام منعقد کیے گئے جس میں ضلعی صدر یونس بونیری ، سینئر نائب صدر فہیم جان کے علاوہ پی ایس کے عہدیداران اورعلاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Load Next Story