چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ فضل کریم بال بال بچ گئے
شرپسندوں نے موتی محل کے قریب فائرنگ کی، واقعہ پولیس کی ناقص سیکیورٹی سے پیش آیا
یوم قائداعظم پر شہر قائد کو خون میں نہلادیناخطرناک سازش ہے، حاجی حنیف ، طارق محبوب۔ فوٹو: اے پی پی/فائل
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین مرکزی جے یوپی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے۔
پولیس انتظامیہ کی ناقص سیکیورٹی کے باعث واقعہ رونما ہوا۔ واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل حاجی حنیف طیب اور سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما طارق محبوب نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم یوم قائد اعظم کے موقع پر جامعہ صدیقیہ نیو کراچی میں منعقد ہ فکر رضا کانفرنس میں شرکت کے لیے جب گلشن اقبال موتی محل کے قریب پہنچے تو شرپسندوں نے ان پر اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ شروع کردی جس سے صاحبزادہ فضل کریم بال بال بچ گئے۔
رہنمائوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ کو پروگرام کے پیش نظر سخت سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے کہا گیا تھا لیکن اس کے باوجود پولیس انتظامیہ نے سیکیورٹی فراہم نہیں کی۔ یوم قائداعظم کے موقع پر شہر قائد کو خون میں نہلادینا ایک خطرناک سازش ہے جس میں غیر ملکی ایجنٹ اپنا کردار ادا کررہے ہیں، شہر کراچی کا امن پورے ملک میں امن وامان اور معیشت کی بحالی کا ضامن ہے۔
انھوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل ملک میں قرآن و سنت کے انقلابی نظام کے نفاذ اور دہشت گردی اورکرپشن کے خلاف چار سال سے میدان عمل میں جدوجہد کررہی ہے، ہم دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔انھوں نے کہا کہ کوئی ایک جماعت یا کوئی فرد ملک کو موجودہ بحرانوں سے نہیں نکال سکتا، پوری قومی قیادت کو سر جوڑنا ہوگا۔ اسلام وملک دشمن عناصر اپنے ایجنٹوں کے ذریعے میں افراتفری ، بے چینی، سیاسی عدم استحکام اور بدامنی پھیلاکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔