قازقستان فوجی طیارہ گر کر تباہافسران سمیت 27اہلکار ہلاک

دارالحکومت آستانہ سے پرواز کرنیوالے طیارے میں بارڈر فورس کے قائم مقام سربراہ بھی سوار تھے

دارالحکومت آستانہ سے پرواز کرنیوالے طیارے میں بارڈر فورس کے قائم مقام سربراہ بھی سوار تھے ، فوٹو: رائٹرز

قازقستان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں بارڈر فورس کے اعلیٰ افسران سمیت تمام 27اہلکار ہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت آستانہ سے پرواز کرنیوالے فوجی طیارے نے جنوبی علاقے کے شائم کینٹ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تاہم وہ20کلومیٹر پہلے ہی خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔




طیارے میں بارڈر فورس کے قائم مقام سربراہ ترگینبک سٹیمبکوف، افسران سمیت 20فوجی اور عملے کے 7ارکان سوار تھے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ جائے وقوع پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، قازق ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب موسم انتہائی خراب تھا۔
Load Next Story