روسی کوچ میکنوف پر 10 اور ایتھلیٹ اناستاسیا پر 2 برس کی پابندیاں عائد
روسی ایتھلیٹ کوچ ولادیمیرممنوعہ ادویات قبضے میں رکھنے اوردوسرے مقام تک پہنچانے میں ملوث پائے گئے۔
روسی ایتھلیٹ کوچ ولادیمیرممنوعہ ادویات قبضے میں رکھنے اوردوسرے مقام تک پہنچانے میں ملوث پائے گئے ۔ فوٹو فائل
روسی ایتھلیٹ کوچ ولادیمیر میکنوف کو کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے 10 برس اور ایتھلیٹ اناستاسیا بیزڈیرووا پر 2 برس کی پابندی عائد کردی۔
ڈوپنگ اسکینڈل کا پردہ چاک کرنے والی روسی ایتھلیٹ یولیا اسٹیپنووا کے سابق کوچ ولادیمیر میکنوف کو کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے 10 برس پابندی کی سزا دے دی وہ ممنوعہ ادویات استعمال کرانے کے حوالے سے ( آئی اے اے ایف) قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے تھے، روسی ایتھلیٹ اناستاسیا بیزڈیرووا پر بھی 2 برس کی پابندی عائد کی گئی، ان کے2014 اور2015 کے تمام نتائج اور انعامی رقم حذف کرلی گئی ہے، یہ دونوں کیسز انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس ( آئی اے اے ایف) نے سی اے ایس کو بھیجے تھے، کوچ ممنوعہ ادویات قبضے میں رکھنے اور اسے ایک سے دوسرے مقام تک پہنچانے میں ورلڈ باڈی قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے، وہ بھی 10 برس کیلیے پابندی کا سامنا کریں گے۔