آسٹریلیا میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام
پولیس نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ اور شہر کے دیگر مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی اعلان کیا ہے
فوٹو: فائل
لاہور:
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کرسمس کی تقریبات سے قبل دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ بی بی سی نے آسٹریلوی پولیس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ انھوں نے میلبورن میں کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور چھاپہ مار کارروائی میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس منصوبے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم اس منصوبے میں دھماکا خیز مواد اور ہتھیاروں کا استعمال ہونا تھا۔جس سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوسکتی تھیں۔ گرفتار افراد میں سے چار لبنانی نژاد جب کہ ایک مصری نژاد تھا جسے آسٹریلوی شہریت حاصل ہو چکی ہے۔ ایک عورت کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم اسے رہا کر دیا گیا۔
اس مقام سے تھوڑے ہی فاصلے پر میلبورن کرکٹ گراؤنڈ ہے جہاں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ میں ایک لاکھ شائقین کی آمد متوقع ہے۔ممکن ہے کہ دہشت گرد اس جگہ کو بھی نشانہ بناتے۔ پولیس نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ اور شہر کے دیگر مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
دہشت گردی کسی جگہ بھی ممکن ہو سکتی ہے' امریکا' یورپی ممالک اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی دہشت گردی کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں' بہرحال آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پولیس نے قبل از وقت کارروائی کر کے دہشت گردی کی کسی ممکنہ کارروائی کو ناکام بنایا ہے جو لائق تحسین ہے' اگر ایسی کارروائی پاکستان میں ہوتی اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم یہاں ہوتی تو ان کا ردعمل پاکستان سے مختلف ہوتا۔