کیلنڈر ایئرمیں ہزاررنزاظہرعلی اور اسٹیون اسمتھ دوڑ میں شریک
قومی ٹیم کے نائب کپتان اظہرعلی 950 اورآسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ 914 رنز کے ساتھ اس دوڑمیں شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے نائب کپتان اظہرعلی 950 اورآسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ 914 رنز کے ساتھ اس دوڑمیں شامل ہیں ۔ فوٹو فائل
پاکستان کے اظہرعلی اور میزبان کپتان اسٹیون اسمتھ کے پاس کیلنڈر ایئر میں ہزار رنز مکمل کرنے کا موقع موجود ہے۔
قومی ٹیم کے نائب کپتان اظہرعلی 950 اورآسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ 914 رنز کے ساتھ اس دوڑمیں شامل ہیں، رواں برس اب تک 5 کرکٹرز کلینڈر ایئر میں ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں، جس میں جوئے روٹ 1477، جونی بیئراسٹو1470، الیسٹرکک 1270، ویرات کوہلی1215 اور معین علی کے 1078 رنز شامل ہیں۔ میلبورن میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 1979 اور1981 میں دو ٹیسٹ میچز بھی فتوحات کوگلے لگایا ہے تاہم اب سے قبل آخری چار ٹیسٹ میچز میں میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے، جہاں پر کینگروز نے 3 میں کامیابی پائی جب کہ ایک مقابلہ ہارجیت کے بغیر تمام ہوا ہے۔ پاکستان کیخلاف گزشتہ 7ٹیسٹ میچز میں میزبان کینگروز نے 6 اننگز ڈیکلیئرڈکیں، آسٹریلیا نے 3ٹیسٹ میں 4بار اننگز ڈیکلیئرڈ کرکے مہمان بیٹسمینوں کے حوصلے آزمائے۔ دونوں ممالک کے درمیان زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں یونس خان سردست 14ویں نمبر پر ہیں، لیکن سنچری کی بدولت وہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوسکتے ہیں، وہ مزید100رنز بنانے پر اپنی راہ میں آنے والے مارک اور اسٹیو وا ، مائیکل سلیٹر اور کم ہیوز کو پیچھے چھوڑسکتے ہیں، وہ اب تک آسٹریلیا سے باہمی 9 میچزمیں 915 رنز اسکور کرچکے ہیں جس میں ان کی بہترین انفرادی کاوش 213رنز رہی ہے، کینگروز کیخلاف ان کی اوسط 52.25 ہے۔