بہو کے قتل میں ملوث ساس سسر اور دیور کا ریمانڈ

مدعی کی غیرموجودگی میں ملزمان نے اپنی بہو کو قینچی اور بیلن کے وار کرکے قتل کردیا تھا،

مدعی کی غیرموجودگی میں ملزمان نے اپنی بہو کو قینچی اور بیلن کے وار کرکے قتل کردیا تھا. فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے قتل کے الزام میں گرفتار عدنان ، مظہر الدین اور عزیز النسا کو پبلک پراسیکیوٹر سید شمیم احمد کے انکشاف پر تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔


قبل ازیں وکیل سرکار نے عدالت کو بتایا کہ عدالت میں موجود ملزمان ایک ہی گھر کے فرد ہیں، ان کے بیٹے مدعی سید طاہر الدین نے مقتولہ عروج قادری سے پسند کی شادی کی تھی جس پر والدین ناراض تھے، انھوں نے اہلیہ مقتولہ عروج کو بہو تسلیم نہیں کیا تھا، مدعی نے اپنی بیوی کیلیے سرجانی کے علاقے میں الگ فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور اور خوش خرم ازواجی زندگی گزار رہے تھے۔

تاہم 26نومبر کو مدعی کی غیرموجودگی میں ملزمان نے اپنی بہو کو قینچی اور بیلن کے وار کرکے قتل کردیا تھا، ملزمان کو پڑوسی فلیٹ والوں نے دیکھا تھا جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا اور مدعی کی اہلیہ کے قتل کا انکشاف ہوا، پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کیا ہے، چشم دید گواہوں سے شناخت پریڈ بھی کرانی ہے ۔
Load Next Story