جامعہ کراچی بدھ کو شہرمیں کشیدگی کے باعث پرچے ملتوی

بی ایس سی اور بی ایڈ کے 26 دسمبرکے پرچے اب 30 دسمبر کو ہوں گے

28دسمبرکو ہونے والی تعطیل کے باعث اس روز کا بی کام کا پرچہ بھی ملتوی کردیاگیا ہے. فوٹو: فائل

کراچی میں بدھ کو ہونے والی ہڑتال کے باعث جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ڈگری کلاسز کے جاری امتحانات کے تمام پرچے ملتوی کردیے۔

شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں 27 دسمبراور سندھ کے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے سلسلے میں 28 دسمبرکو تعطیل کا اعلان کیا گیاہے، 28دسمبرکو ہونے والی تعطیل کے باعث اس روز کا بی کام کا پرچہ بھی ملتوی کردیاگیا ہے، بدھ کو شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال کے سبب جامعہ کراچی کی جانب سے بی ایس سی اور بی اے کے پرچے کی منسوخی کا اعلان صبح 10بجے سے قبل جبکہ بی کام کا پرچہ ملتوی کیے جانے کا اعلان صبح ساڑھے 11بجے کیاگیا۔




ادھرجامعہ کراچی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بی اے،بی ایس سی اور بی ایڈ کے 26 دسمبرکے پرچے اب 30 دسمبر کو ہوں گے،بی کام کا 26 دسمبر کو ملتوی کیاگیا پرچہ اب8 جنوری2013 کو ہوگا ،واضح رہے کہ سینٹر اوراوقات میں کوئی تبدیلی نہیںکی گئی، مزید براں بی ایڈ ، ایم ایڈ ، بی ایس سی اور بی اے کے 28 دسمبرکو ملتوی ہونے والے پرچے اب 4جنوری 2013 اور بی کام کے جو پرچے 28دسمبرکو ہونا تھے، وہ اب 2 جنوری 2013 کو ہوں گے جبکہ بی کام کا 3 جنوری کو ہونے والا پرچہ اب 4جنوری 2013کو ہوگا ، واضح رہے کہ ان پرچوں کے سینٹر اور اوقات میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
Load Next Story