اردو یونیورسٹی سائنس وآرٹس ایوننگ پروگرام کے داخلے شروع

انٹر کامرس ریگولر پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان، 33460 امیدواروں کی امتحانات میں شرکت

تجارت و معاشیات کے شعبہ نظمیات کاروبار (بی بی اے) کے داخلے نیشنل ٹیسٹنگ سروسزکے ذریعے ہوں گے. فوٹو: فائل

وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر قمرالحق نے اعلان کیاہے کہ یونیورسٹی میں صبح کے پروگرام کے داخلے برائے2013 کے لیے داخلہ فارم3 جنوری2013 تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔


عبدالحق کیمپس میں داخلے کلیہ فنون،قانون، نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات میں جبکہ گلشن اقبال کیمپس میں کلیہ سائنس، کلیہ فارمیسی کے شعبہ جات اور نظمیات کاروبار میں دیے جارہے ہیں کلیہ سائنس ، گلشن اقبال کیمپس کے شعبہ کمپیوٹر سائنس، ارضیات، کیمیا، حیاتیاتی کیمیا اور خرد حیاتیات ،کلیہ فارمیسی کے پروگرام فارم ڈی جبکہ کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات کے شعبہ نظمیات کاروبار (بی بی اے) کے داخلے نیشنل ٹیسٹنگ سروسزکے ذریعے ہوں گے،کلیہ قانون کے تحت بی ایل اور ایل ایل ایم میں داخلے دیے جائیں گے۔

جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق مخصوص کوٹے اور ڈونرنشستوں کے فارم 28 دسمبر تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں٭اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2012 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
Load Next Story