ممبران کے مشکور ہیں جنھوں نے اعتماد کا اظہار کیا محمود احمد خان

ممبران اور انکی فیملیز کیلیے کل تقریب کا انعقاد ہوگا،نئے پراجیکٹ پر بھی کام کر رہے ہیں.

آرٹس کونسل آف پاکستان کے انتخابات میںصدرکے عہدے پرکامیاب احمد شاہ سیکریٹری اعجاز فاروقی اور پینل کے دیگر ارکان خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

آرٹس کونسل کراچی کے نو منتخب نائب صدر محمود احمد خان نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ممبران آرٹس کونسل کیلیے کراچی کانفرنس منعقدکی جائے گی اور ساتھ ہی ادب اورموسیقی سے محبت کرنے والے شہریوں کیلیے ہندوستان سے جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کوخصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے جو چاردن کیلیے کراچی آرٹس کونسل کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔

دونوں مہمانوں کے ساتھ باقاعدہ ایک شام منائی جائیگی، انھوں نے کہا کہ ہم آرٹس کونسل کے ممبران کے ممنون ہیں جنھوں نے احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کے امیدواروں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور ثابت کیاکہ ہم نے آرٹس کونسل کی بہتری کیلیے کام کیے ہیں، مخالف گروپ نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا وہ ان کا جمہوری حق تھا مگر ہم ان کے بھی شکر گزار ہیں،آئندہ سال کے الیکشن میں حصہ لینے کیلیے ابھی سے محنت کریں گے۔




کچھ نئے پراجیکٹ پر بھی کام کر رہے ہیں، وہ نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ احمد شاہ پینل نے کل(28دسمبر کو) اپنے ممبران کا شکریہ ادا کرنے کیلیے آرٹس کونسل میں تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں ممبران اور ان کی فیملز کو مدعو کیا گیا ہے۔
Load Next Story