شام ملٹری پولیس کے سربراہ ملک سے فرار مزید 20افراد ہلاک
جنرل عبدالعزیزصدربشارالاسدکی حکومت کوچھوڑ کرجانے والے سب سے اعلیٰ فوجی افسر ہیں، ہلاک ہونیوالوں میں 8 بچے بھی شامل
جنرل عبدالعزیزصدربشارالاسدکی حکومت کوچھوڑ کرجانے والے سب سے اعلیٰ فوجی افسر ہیں، ہلاک ہونیوالوں میں 8 بچے بھی شامل فوٹو: اے ایف پی
شام کی ملٹری پولیس کے سربراہ جنرل عبدالعزیز الصلال ملک سے فرارہوکر ترکی پہنچ گئے جبکہ سرکاری فوج کی بمباری کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت مزید 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
جنرل عبدالعزیز صدر بشار الاسد کی حکومت کو چھوڑ کرجانے والے سب سے اعلیٰ فوجی افسر ہیں، عبدالعزیز الصلال نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ شامی فوج شہریوں کا تحفظ کرنا میں ناکام ہوچکی ہے اور وہ قاتلوں کے ایک گروہ میں تبدیل ہو چکی ہے۔
جنرل عبد العزیز کی جانب سے صدر بشار الاسد کی حکومت کو چھوڑنے کا اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شام کے باغی دن بدن آگے بڑھتے جا رہے ہیں اور بشار الاسد کی اقتدار پر گرفت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ دریں اثنا شمالی صوبے کتانیہ میں سرکاری فوج کی بمباری کے نتیجے میں 8 بچوں اور تین خواتین سمیت مزید 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ صرف پچھلے ہفتے میں ایک ہزار سے زائد افراد مارے گئے ہیں، اب تک ہلاکتیں 45 ہزار ہوگئی ہیں۔