مہاجروں کو متحد کررہے ہیں جلسہ تاریخی ہوگا فاروق ستار
2017 کا سورج نوید لیکرطلوع ہوگا،سربراہ متحدہ،جلسے کی تیاریاں مکمل، تقریری مقابلہ
ڈاکٹر فاروق ستار نے 28 دسمبر کو نشترپارک میں کراچی والے کے عنوان سے ہونے والے کراچی میلے کی ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔ فوٹو؛ فائل
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ ہم مہاجرعوام کومتحد کررہے ہیں،30دسمبر کوتاریخی جلسہ مہاجر وحق پرست عوام کے اتحاد کا مظہرثابت ہوگا، ہم نے فیصلہ کیاہے کہ کراچی ملکی سیاست کیلیے کلیدی کردار ادا کرتا رہے اس لیے مکمل ہم آہنگی ویکجہتی کامظاہرہ کریں گے، 2016ختم اور 2017کاسورج نوید لے کرطلوع ہونے والا ہے،ہم شہری علاقوں کے عوام کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، 30 دسمبر کو سارے ابہام دورکردیں گے، نظم وضبط ایم کیوایم کا خاصہ ہے اس جلسے میں بھرپور روایتی انداز دہرائیں گے، خالی کرسیوں کا جلسہ جلسہ نہیں ہوتا، جوش و جذبات اور دل کے ساتھ جہاں لوگ شریک ہوں اسے جلسہ کہتے ہیں جو صرف ایم کیوایم ہی کرتی ہے۔
جلسے کے انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے فاروق ستارنے کہاکہ آج ہم نے ثقافتی میلے کوسجایا ہے جہاںمہندی ،چوڑیاں،ڈوپٹے اورٹی شرٹ بانٹی جارہی ہیں۔ایم کیوایم پاکستان کے نشترپارک میں تاریخی جلسہ عام کی تیاریوں کاسلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستارنے رنچھوڑ لائن، کھارادر اور عثمان آبادکے عوام میں30 دسمبرکونشترپارک میں ہونے والے جلسے کے پمفلٹ تقسیم کیے اورانھیں جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پران کے ہمراہ اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، سی ای سی کے ذمے داران موجود تھے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے 28 دسمبر کو نشترپارک میں کراچی والے کے عنوان سے ہونے والے کراچی میلے کی ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔عوام سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ 30 دسمبر کا جلسہ پاکستان کاتاریخی جلسہ ثابت ہوگا، عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنے اہل خانہ اور دوست و احباب کے ہمراہ بڑی تعدادمیں 30 دسمبر کے جلسے میں شرکت کرکے ثابت کردیں کہ اس شہر کے عوام آج بھی متحدو منظم ہیں۔ بعدازاں سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل نے گلشن اقبال میں 30دسمبر کے جلسہ کے حوالے سے عوام میں پمفلیٹ تقسیم کیے اور جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔
نشتر پارک جلسے کے سلسلے میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مقابلہ تقریر بدھ کو نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوا جس میں کراچی کے مختلف تعلیمی ادارو ں سے تعلق رکھنے والے طلبا وطلبات نے اپنی فیملی کے ساتھ بھر پورتعداد میں شرکت کی۔ تقریری مقابلے میں ایم کیو ایم (پاکستان )کے کنو نیر ڈاکٹر محمد فاروق ستار، سینئر ڈپٹی کنو نیر عامر خان واراکین رابطہ کمیٹی ،ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا، سینیٹرز،قومی وصوبا ئی اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں ،تنظیمی ذمے داران وکا رکنان اور شہر بھر کے طلبا وطلبات، خواتین بچے بچیوں اوربزرگ بڑی تعدادمیں شریک ہوئے۔
تقریری مقابلے میں شریک طالبات کیلیے چوڑیوں کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے، کھانے پینے کی اشیا کے اسٹالزبھی موجودتھے۔ ٹی وی اینکرز، اداکاروں ،اسٹیج ودیگر شخصیات نے خصوصی طور پر 30دسمبر کے جلسے کیلیے پیغامات ریکارڈ کرائے ہیں۔تقریری مقابلہ کے اختتام پرفاروق ستار،عامر خان، فیصل سبزواری، خواجہ اظہا راور آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے انچارج احسن غوری اورادریس غازی نے انھیں عمدہ تقاریراور کم عمری میں ذوق خطابت پرکیش انعامات اور شیلڈ پیش کی۔ تقریری مقابلے کے اختتام پر خواتین میںایم کیوایم پرچم کے رنگوں کی چوڑیاں تقسیم کی گئیں، بچوں میں رنگ برنگی پتنگیں بھی بہت بڑی تعدادمیں تقسیم کی گئیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x56nrgb_farooq-sattar-mqm-pakistan_news