سندھی انجینئرکا پانی کے ذریعے گاڑی چلانے کا عملی مظاہرہ
پوری قوم کو نئی ایجاد اوراس کے موجد آغاوقار پٹھان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،وفاقی وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشیداحمدشاہ نے پانی کے ذریعے گاڑی چلانے کاکامیاب عملی مظاہرہ کرنے والے سندھی انجینئر آغاوقار پٹھان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کومل کر اس نئی ایجاد اوراس کے موجد دونوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ، تمام ابتدائی کام مکمل کرکے 14 اگست کو قوم کوخوشخبری دیںگے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل مل کراس کام کو آگے بڑھائے گا
۔ جمعرات کو پانی سے گاڑی چلا کر عملی تجربہ کرنے کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ توانائی کابحران پورے ملک کا مسئلہ ہے جہاں ملک کی بات ہو وہاں بیوروکریسی اورسائنسدان سب ایک ہیں۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اورپاکستان انجینئرکونسل اس مسئلے پرجلد ازجلد ابتدائی کام مکمل کرکے قوم کو 14 اگست تک خوش خبری دیںگے۔
اس معاملے پر کوئی بیوروکریٹک رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی اور اس کام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سارے عمل کی ہم خودنگرانی کریںگے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ ہم حکومت بچانے کی نہیں ، نظام بچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔