ٹینس ہوپ مین کپ کل شروع ہوگافیڈرر پیرکو ایکشن میں دکھائی دیں گے 

سوئس ٹینس ماسٹر راجرفیڈرر 6 ماہ بعد کھیل میں واپسی کیلیے تیاری کرچکے ہیں۔

سوئس ٹینس ماسٹر راجرفیڈرر 6 ماہ بعد کھیل میں واپسی کیلیے تیاری کرچکے ہیں ۔ فوٹو: فائل

لاہور:
مسکڈ ٹیم ایونٹ پرتھ ہوپ مین کپ اتوار سے شروع ہونے جارہا ہے۔


سوئس ٹینس ماسٹر راجرفیڈرر 6 ماہ بعد کھیل میں واپسی کیلیے تیاری کرچکے، وہ پیر کو ایونٹ کے دوسرے دن برطانیہ سے مقابلوں میں حصہ لیں گے، ایونٹ میں ان کی پارٹنر بلینڈا بینسک ہیں، انگلش ٹیم ڈینئیل ایوانز اور ہیتھر واٹسن پر مشتمل ہے، اتوار یکم جنوری کو افتتاحی مقابلے دفاعی چیمپئن جمہوریہ چیک اور امریکا سامنے آئیں گے، ابتدائی دن دوسری ٹائی میزبان آسٹریلیا اور اسپین کے درمیان ہوگی۔
Load Next Story