ایف آئی اے کیسز بورڈ ملازمین کو قانونی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ
پول کھلنے کے بعد مراعات کا معاملہ ختم ہونے پر بعض گورننگ بورڈ ارکان ناخوش
ایجنڈامیڈیا میں آنے پربھی اظہارناراضی،ٹورزکے حوالے سے کوئی پالیسی نہ بن سکی ۔ فوٹو: فائل
پی سی بی گورننگ بورڈ نے ایف آئی اے کیسز میں پھنسے ملازمین کو قانونی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا.
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں اتفاق ہواکہ مشکل وقت میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا،ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھی کہا کہ ہمیں بلایا گیا تو ضرور جا کر وضاحت دیں گے، واضح رہے کہ پی سی بی میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر ایف آئی اے اور نیب تحقیقات کر رہے ہیں، ان میں بعض ماضی کے معاملات بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب میڈیا میں پول کھلنے کے بعد پی سی بی گورننگ بورڈ کی مراعات کا معاملہ فی الحال ختم تو ہو گیا مگر بعض اراکین اس سے سخت ناخوش ہیں، میٹنگ میں انھیں موبائل فون ، لیپ ٹاپ و دیگر چیزیں دینے اور ڈیلی الاؤنس 50 ہزار کرنے کی تجویز پیش ہوئی جسے مسترد کر دیا گیا تھا، ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر اراکین نے ایجنڈا میڈیا پر آنے کی شکایت کی، ان کا کہنا تھا کہ ساری اندرونی کہانیاں باہر آنے سے ہمیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایجنڈے میں شامل گورننگ بورڈ ارکان کے ٹورز کی بھی کوئی پالیسی نہ بن سکی۔
یہ معاملہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان پر چھوڑنے پر بھی بعض لوگ خوش نہ تھے،اب جس رکن کو دورے پر جانا ہوا وہ چیئرمین سے درخواست کریگا جو انفرادی کیسز پر فیصلہ کرینگے، یاد رہے کہ گذشتہ 2 برس میں گورننگ بورڈ اراکین کے غیرملکی ٹورز پر 71لاکھ روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں۔