’’ویزا‘‘ کمپنی نے فراڈ سے بچانے کی نئی سروس متعارف کرا دی

نئی سروس کو ویزا کنزیومر authentication سروس کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے

اس عمل کے ذریعے خریداری کے مقام پر ٹرانزیکشن میں تعطل اور ٹرانزیکشن کے مسترد ہونے کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔ فوٹو فائل

ای پیمنٹ کی سہولت فراہم کرنیو الی کمپنی ویزا نے حال ہی میں اپنی معلوماتی پروڈکٹ لائن آپ میں ایک نئے سلوشن کا اضافہ کیا ہے۔

جس کی بدو لت eCommerce فراڈ کا خطرہ کم ہو گا۔ ویزا کنزیومر authentication سروس کے نام سے متعارف کروائی گئی اس سہولت کو مرتب کیا گیا ہے۔ تھری ڈومین سیکیور (3-D Secure) پروگرام جیسا کہ ویزا کی جانب سے بغیر رکاوٹ تصدیق فراہم کرنا ۔ یہ سہولت ویزا کی تمام مارکیٹوں میں فوری طور پر دستیاب ہے۔ ویزا کنزیومر authentication سروس صارف کی تصدیق کرتی ہے اجازت(authorization) کے عمل سے پہلے جس کی بدولت فراڈ کے خلاف ایک مضبوظ حفاظتی حصار قائم ہوتا ہے۔

صارف جیسے ہی آن لائن چیک آؤٹ کے عمل کا آغاز کرتا ہے، سلوشن ٹرانزیکشن کے رسک کا ریئل ٹائم میں تجریہ کرتا ہے بہت سی پہلے سے فراہم کی گئی معلومات کی بنیاد پر بشمول including device ، ٹرانزیکشن کی معلومات اور ماضی کے خرچوں کی بنیاد پر اس کا نتیجہ یہ ہے کہ فراہم کرنے والے کے خطرے کی حاملeCommerce ٹرانزیکشن کی تکمیل کر سکتا ہے اور کنریومر کو اپنا پاس ورڈ اور دیگر تصدیق کے اضافی عمل سے گزرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔




یہ حل خریداری کے مقام پر ٹرانزیکشن میں تعطل اور ٹرانزیکشن کے مسترد ہونے کو کم سے کم کرتا ہے اور فراہم کرنے والے اور مرچنٹ دونوں کی مدد کرتا ہے فراڈ سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے میں ویزا Inc. کے گلوبل انفارمیشن پروڈکٹس کے سربراہ سیلویو ٹیواریس نے کہا '' سائبر منڈے وہ دن ہوتا ہے جب صارفین روایتی طور پر انٹرنیٹ کے ذریعے چھٹیوں کے لیے تحائف اور سیلز کی تلاش کرتے ہیں۔

ان مصروف آن لائن خریداری کے دنوں کی مناسبت سے ویزا نے ویزا کنزیومر authentication سروس کا اجراء کیا ہے جو صارف کو آن لائن ٹرانزیکشن کے تحفظ کے لیے اضافی حصار فراہم کرتا ہے۔'' انہوں نے مزید کہا کہ یہ سلوشن انتہائی پر خطر ٹرانزیکشن کی تصدیق کے لیے صارف کو اشارہ دیتا ہے، زیادہ تر صارفین کی تصدیق کا عمل Verified by Visa کے استعمال کی صورت میں نہایت منظم ہوگا۔
Load Next Story