پاکستانی پاسپورٹ اجرا کے نظام سے مطمئن ہیںبرطانوی ہائی کمشنر
جعلی پاسپورٹ پرکسی کے برطانیہ آنے کے شواہدنہیںملے،دی سن اخبارکی خبربے بنیادہے
جعلی پاسپورٹ پرکسی کے برطانیہ آنے کے شواہدنہیں ملے،دی سن اخبارکی خبربے بنیادہے۔ فائل فوٹو
برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہاہے کہ پاسپورٹ اسکینڈل کے ذریعے کسی شہری کے برطانیہ آنے کے شواہد نہیںملے دی سن کی خبر بے بنیادہے تاہم تحقیقات کررہے ہیں پاکستان کے پاسپورٹ اجراء کے نظام سے مطمئن ہیں، اولمپکس کاآغازکل( 28 جولائی کو )پاکستانی وقت کے مطابق 1:30 منٹ پرہوگاجبکہ برطانیہ میں 27جولائی کو 9:30 بجے اس کا آغاز ہوگا۔
لندن اولمپک کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ تقریباً ایک ارب سے زائد افراداس تقریب جواسٹریٹ فورڈ، مشرقی لندن کے اسٹیڈیم سے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے پوری دنیا میں دیکھیں گے۔اسٹیڈیم کو ایتھلیٹس ویلج میں تبدیل کردیاگیاہے انھوں نے بتایاکہ پوری دنیا سے شرکت کے لیے کھلاڑی لندن پہنچ چکے ہیں اورمقابلوں کے تیارہیں اولمپک کے دوران سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا ملک پوری دنیا کو خوش آمدیدکہتا ہے کہ وہ اس اولمپک میں شریک ہوں۔اس سال اولمپکس رمضان کے مبارک مہینے میں منعقد ہو رہے ہیں جن میں تین ہزارسے زائد مسلمان کھلاڑی شریک ہیںانھوں نے کہا کہ میں پاکستانی ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی اورکامیابی کیلیے پرامید ہوں۔
ثناء نیوزکے مطابق ایڈم تھامسن نے ان تمام رپورٹس کومستردکردیاکہ پاکستانی دستے میں کوئی غیرمتعلقہ شخص دستہ میںشامل ہوکرچلاگیا ہو ان کا کہنا تھاکہ برطانیہ پاکستان میں نادراکے ڈیٹا بیس سسٹم اور پاسپورٹ سسٹم کی کارکردگی سے مطمئن ہے ان کاکہنا تھا کہ وہ پاکستانی جوبرطانیہ جانے کے خواہشمندہیںوہ کسی ایجنٹ کے پاس نہ جائیں بلکہ براہ راست ہائی کمیشن کودرخواست دیں ان کا کہنا تھاکہ ویزہ اسکینڈل کے ذریعے پاکستان کوبد نام نہیںکرنا چاہتے۔