نیشنل گیمز ریسلنگ واپڈا نے ساتوں گولڈ میڈلز گلے کی زینت بنا لیے
لانگ جمپ میں واپڈاکی مریم بابر نے گولڈ، ایچ ای سی کی صائمہ شہزادی نے سلور اور نگہت کوثر نے برانز میڈل نام کرلیا۔
لاہور میں جاری نیشنل گیمز میں واپدا تمغوں کی دوڑ میں سب سے آگے ہے فوٹو فائل
لاہور:
32ویں نیشنل گیمزکے چھٹے روز واپڈا نے گولڈمیڈلز کی مجموعی تعداد 146 کر لی، ایچ ای سی18طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور پنجاب 16گولڈز کے ہمراہ تیسرے نمبر پر ہے۔
گزشتہ روز ریسلنگ میں واپڈا نے کلین سوئپ مکمل کرتے ہوئے ساتوں گولڈ میڈل گلے کی زینت بنا لیے، 55 کلوگرام کیٹیگری میں پپو نے گولڈ، پنجاب کے محمد بلال نے سلور، ریلوے کے محمد راشد نے برانز، 60 کلو گرام میں بشارت علی نے گولڈ، پنجاب کے عبدالوہاب نے سلور اور پولیس کے فیصل نے برانز، 66 کلو گرام میں محمد سلمان نے گولڈ، پنجاب کے قمر عباس نے سلور اور اسلام آباد کے حسیب خان نے برانز، 74 کلو گرام میں محمد اسد نے گولڈ، ریلوے کے محمد اظہر نے سلور اور ایچ ای سی کے عامر جاوید نے برانز، 84 کلو گرام میں محمد عمیر نے گولڈ، ریلوے کے یاسر عباس نے سلور اور اسلام آباد کے سیف اللہ نے برانز میڈل حاصل کیا، 96 کلو گرام میں محمد انعام نے گولڈ، ریلوے کے بلال حسین نے سلور، کے پی کے کے مجیب اللہ نے برانز میڈل حاصل کیا، 120 کلو گرام میں عثمان مجید فاتح رہے، پولیس کے شاہ زمان نے سلور اور ایچ ای سی کے ابراہیم نے برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔
مینز فٹبال فائنل میں واپڈا نے پولیس کو 4-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا،عارف محمود نے 2جبکہ وسیم اور سید عارف حسین نے ایک، ایک گول کیا، پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایتھلیٹکس مقابلوں میں بھی واپڈا کے کھلاڑی چھائے رہے، بوائز ہیمر تھرو میں حبیب اللہ نے گولڈ اور اظہر عباس نے سلور میڈل اپنے نام کیا،ایچ ای سی کے زاہد علی برانز میڈل کے حقدار بنے۔ ویمنز ڈسکس تھرو میں ریلوے نے گولڈ، واپڈا کی کلثوم نے سلور اور زوبیہ نے برانز میڈل حاصل کیا، بوائز پول والٹ میں واپڈا کے محمد اسماعیل نے گولڈ، محمد سلیم نے سلور اور ایچ ای سی کے قاسم نے برانز میڈل جیتا۔ 110 میٹر ہرڈلز میں واپڈا کے محمد نواز گولڈ، ایچ ای سی محسن نوید سلور اور ریلوے کے عثمان نے برانز میڈل پانے میں کامیاب رہے، ڈسکس تھرو میں واپڈا کے علی مہتاب نے گولڈ، فیصل حسین نے سلور اور ایچ ای سی کے عبدالرحمان نے برانز میڈل جیتا۔ویمنز 1500 میٹر دوڑ میں واپڈا کی رابعہ عاشق نے گولڈ، سمبیہ نے سلور اور ایچ ای سی کی فرحت بتول نے برانز میڈل حاصل کیا۔
لانگ جمپ میں واپڈاکی مریم بابر نے گولڈ، ایچ ای سی کی صائمہ شہزادی نے سلور اور نگہت کوثر نے برانز میڈل اپنے نام کے آگے درج کرایا۔ بوائز 200 میٹر دوڑ میں واپڈا کے نبیل احمد گولڈ، اسد اقبال سلور اور ظفر ایچ ای سی کے حیات برانز میڈل لے اڑے، 400 میٹر ہرڈلز میں واپڈا کے مہدی عظیم عباس نے گولڈ، بلال مقصود نے سلور اور ایچ ای سی کے خورشید احمد نے برانز میڈل حاصل کیا، ویمنز 400 میٹر ہرڈلز میں واپڈا کی ماریہ مراتب نے گولڈ، عالیہ نور نے سلور اور پنجاب کی آمنہ عاشق نے برانز میڈل جیتا، 200 میٹر میں پنجاب کی صاحب اسرا نے گولڈ، ایچ ای سی کی سحرش اصغر نے سلور اور ماریہ مراتب نے برانز میڈل پایا، 10,000 میٹر دوڑ میں پولیس کے منور حسین فاتح، اللہ بخش دوسرے اور واپڈا کے احمد حسین تیسرے نمبر پر رہے۔
ویمنز 100 میٹر ہرڈلز میں واپڈا کی سمیرا طیبہ گولڈ ، عالیہ نور سلور اور ایچ ای سی کی عطیہ برانز میڈل کی حقدار بنیں۔ ٹگ آف وار مقابلے بھی واپڈا کے گولڈ میڈل کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے، ریلوے نے سلور اور پولیس نے برانز میڈل حاصل کیا۔ سائیکلنگ میں واپڈاکے صابر3 گولڈ اور ایک برانز میڈل جبکہ راحیلہ بانو 6 گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ویمنز چیمپئن قرار پائیں۔ مجموعی طور پر واپڈا 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔باڈی بلڈنگ کی 55 کلو گرام کیٹیگری میں واپڈا کے عابد محمود نے گولڈ، مجاہد حسین ریلوے نے سلور اور بلوچستان کے سردار خان نے برانز میڈل حاصل کیا، 60 کلو گرام میں واپڈا کے شامیر علی نے گولڈ، پنجاب کے محمد جمشید نے سلوراور ریلوے کے کاشف نے برانز میڈل جیتا،65 کلو گرام میں واپڈا کے محسن جاوید نے گولڈ، ریلوے کے بابر طفیل نے سلور جبکہ پنجاب کے حافظ عثمان نے برانز میڈل اپنے نام کیا،70 کلو گرام میں واپڈا کے محمد عظیم نے گولڈ، ریلوے کے آصف نے سلوراور پنجاب کے کاشف محمود برانز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے، 75 کلو گرام میں بلوچستان کے سرفراز نے گولڈ ، واپڈا کے اشرف علی نے سلور جبکہ ریلوے کے بنارس خان نے برانز میڈل حاصل کیا، 80 کلو گرام میں واپڈا کے خالد علی نے گولڈ، ریلوے کے علی بٹ نے سلور اور ایچ ای سی کے سلمان نے برانز میڈل جیتا، 85 کلو گرام میں ریلوے کے صادق علی نے گولڈ، واپڈا کے زاہد ندیم نے سلور جبکہ پولیس کے زاہد ندیم نے برانز میڈل جیتا۔
90 کلو گرام میں واپڈا کے جبار علی نے گولڈ، پولیس کے رضوان یوسف نے سلور اور ریلوے کے محمد حسین نے برانز میڈل جیتا،100 کلو گرام میں واپڈا کے ملک خالد نے گولڈ، کے پی کے سے تعلق رکھنے والے محمداسماعیل نے سلور ، ریلوے کے شہریار نے برانز، 100 کلو گرام سے زائد کیٹیگری میں واپڈا کے عاصم عاشق نے گولڈ، بلوچستان کے محمد حادی نے سلوراور ایچ ای سی کے مظہر علیم نے برانز میڈل حاصل کیا۔جوجٹسو کا میلہ بھی واپڈا نے 18 گولڈ میڈل کے ساتھ لوٹ لیا، 49 کلو گرام میں واپڈا کی زویہ رانجھا نے گولڈ، پنجاب کی صبا سلامت نے سلور اور سندھ کی ایمان ریاض نے برانز میڈل پایا،56 کلو گرام میں واپڈا کے غلام فرید نے گولڈ، خیبر پختونخواکے خیال محمد نے سلور اور سندھ کے امیر حذیفہ نے برانزمیڈل حاصل کیا۔ مینز ڈبل ایونٹ میں ایچ ای سی کے وحید الدین اور شاہ زیب نواز پہلے ، سندھ کے امیر حذیفہ اور حسنین احمد دوسرے، کے پی کے کے خیال محمد اور امیر خان تیسرے نمبر پر رہے۔
میل جو جٹسو نیوازا کی کے 60 کلو گرام مقابلے میں واپڈا کے رانا عدنان نے گولڈ،صدیق اکبر ایچ ای سی نے سلور، کے پی کے کے خیال محمد نے برانز، 66 کلو گرام کیٹیگری میں واپڈا کے جاوید خان نے گولڈ، امیر شہزاد ایچ ای سی نے سلور اور پولیس کے شرجیل نے برانز میڈل حاصل کیا، 73 کلو گرام میں واپڈا کے محمد عمیر فاتح رہے، ایچ ای سی کے فرحان نے دوسری اور فاٹا کے اعلیٰ گل آفریدی نے تیسری پوزیشن پائی، 85 کلو گرام میں واپڈا کے کرامت بٹ نے گولڈ، پولیس کے شفیق نے سلور اور پنجاب کے بلاول نذیر نے برانز میڈل حاصل کیا۔ ویمنز جو جٹسو کے نیوازا مقابلوں کے 48 کلو گرام ایونٹ میں واپڈا کی زویا رانجھا نے گولڈ، کے پی کے کی کوثر اقبال نے سلوراور سندھ کی اسرا وسیم نے برانز میڈل جیتا۔
تائیکوانڈو مقابلوں کے آخری روز واپڈا نے 9 گولڈ میڈل حاصل کرکے مجموعی تعداد 14 کرلی،ٹیم نے7 سلور اور دو برانز میڈلز کے ہمراہ سر فہرست رہنے کا اعزاز بھی حاصل کیا، پاکستان ریلوے نے 9 گولڈ، 2 سلور اور 9 برانز کے ساتھ دوسری پوزیشن پائی، ایچ ای سی نے دو گولڈ، 8 سلور اور 9 برانز میڈل کے ہمراہ تیسرے نمبر پر رہا۔ فلائی مقابلوں میں ریلوے کے توفیق حسین نے گولڈ، واپڈا کے محمود خان نے سلور اور کے پی کے کے ہمایوں نے برانز میڈل حاصل کیا۔ فیدر ایونٹ میں واپڈا کے بلال نے گولڈ، کے پی کے فضل سلمان نے سلور، محمد جمشید ریلوے نے برانز میڈل حاصل کیا۔ویلٹر مقابلوں میں رضوان اسلم واپڈا نے گولڈ، اطہر سندھ نے سلور اور حسن آصف ریلوے نے برانز میڈل پایا، ہیوی مقابلوں میں پولیس کے عادل بن طلعت نے گولڈ، واپڈا کے ناصر علی شاہ نے سلور اور عابد مجید پنجاب نے برانز میڈل حاصل کیا۔