ہلٹن کارٹ رائٹ آسٹریلیا کے 450 ویں ٹیسٹ کرکٹر بننے کیلیے بیتاب

ہلٹن کارٹ رائٹ ابھی تک صرف 16فرسٹ کلاس مچیز کھیلے جن میں 41.93 کی اوسط سے 15 وکٹیں لے سکے ہیں

ہلٹن کارٹ رائٹ ابھی تک صرف 16فرسٹ کلاس مچیز کھیلے جن میں 41.93 کی اوسط سے 15 وکٹیں لے سکے ہیں ۔ فوٹو فائل

FAISALABAD:
زمبابوین نژاد ہلٹن کارٹ رائٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 450 ویں کرکٹر بننے کیلیے بیتاب ہیں۔


ہلٹن کارٹ رائٹ کو امید ہے کہ پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں انھیں آل راؤنڈر کے طور پر پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کا موقع مل سکتا ہے۔ ابھی تک انھوں نے صرف 16فرسٹ کلاس مچیز کھیلے جن میں 41.93 کی اوسط سے 15 وکٹیں لے سکے ہیں مگر وہ خود کو آل راؤنڈر قرار دیتے اور سمجھتے ہیں کہ موقع ملنے پر نمبر 6 پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ فرسٹ کلاس میں ان کی بیٹنگ اوسط 44.50 ہے جس میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ کارٹ رائٹ نے اپنی زیادہ تر کرکٹ مچل مارش کے ساتھ کھیلی اور اب ان کی ہی ٹیم میں جگہ کیلیے وہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں مچل کے ساتھ اسکول جاتا، وہ ہمیشہ ہی میرے لیے رول ماڈل رہے، جب وہ اسکواڈ سے باہر ہوئے اور میری انٹری ہوئی تو مجھے مبارکباد دینے والے وہ پہلے شخص تھے۔
Load Next Story