پاکستان پر جاگیرداراور وڈیرے قابض ہیںگلوکار جواد احمد

مظلوم صرف مزدورطبقہ ہے،سانحہ بلدیہ کے شہیدمزدوروں کیلیے گیت تیار کیا ہے

مظلوم صرف مزدورطبقہ ہے،سانحہ بلدیہ کے شہیدمزدوروں کیلیے گیت تیار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

گلوکار جواد احمد نے کہاہے کہ یہ ملک مزدوروں کا ہے جس پر جاگیرداراور وڈیرے قابض ہیں۔

سانحہ بلدیہ میں شہید ہونے والے مزدوروں کیلیے اپنے نئے گیت کے حوالے سے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس گیت میں ہم نے مزدوروں کو یکجا کرنے کی بات کی ہے اور انھیں اس بات کا احساس دلایا ہے کہ دنیا ان کے دم سے ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان میںمظلوم صرف مزدور طبقہ ہے اورجو لوگ بھی دیانتدار ہیں انھیں ان کے حقوق کی جنگ لڑنی ہوگی، جواد احمد اس سلسلے میں آج ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔




وہ ایک ہفتے سے کراچی میں موجود ہیں اور وہ31دسمبر کوکراچی کے مقامی گرائونڈ میں بلدیہ ٹائون کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ایک جلسے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، وہ سانحہ بلدیہ کے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کے لیے اپناگیت عوامی جلسہ عام میں پیش کرینگے، اس جلسے میں پاکستان کے مختلف شہروں سے مزدورشرکت کرینگے جوکورس میں ان کا ساتھ دیں گے،انھوں نے کہا کہ ہم اس جلسے میں حکمرانوں کو یہ بتا دیں گے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ مزدور یکجا ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے اور حکمرانوں کو ایوانوں سے نکالیں گے۔
Load Next Story