پی آئی اے انتظامیہ نے مشکل وقت میں چارج سنبھالا یٰسین ملک
کسی ملازم کو نہیں نکالیں گے تاہم ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی
کسی ملازم کو نہیں نکالیں گے تاہم ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی فوٹو: فائل
پی آئی اے کے چیئر مین آصف یٰسین ملک نے کہا ہے کہ نئی انتظامیہ نے ایئر لائن کا مشکل وقت میں چارج سنبھالا ہے اور اس کا مقصد ایئر لائن کی تنظیم نوکرنا ہے۔
ادارے کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملازم کو نہیں نکالاجائے گاتاہم ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ڈیوٹی کی ادائیگی میں کوتاہی کرنے والوںکومعاف نہیںکیا جائے گا، انھوں نے زور دے کرکہا کہ موجودہ انتظامیہ مختلف اقدامات پر تیزی سے کام کر رہی ہے تاکہ بچت کو یقینی بنانے، میرٹ کی بنیاد پرملازمین کیلیے کیریئر پلاننگ کرنے، مالی فوائد، پنشن پالیسی کے ساتھ ایئر لائن کی کارکردگی کو بھی بہتر کیا جائے۔
ملازمین پر اعتمادکااظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس مشکل صورتحال میں انتظامیہ کی مضبوط ترین طاقت ہیں جو کہ نامساعد حالات کے باوجود نہ صرف ایئر لائن کو چلا رہے ہیں بلکہ ایئر لائن کی تاریخ کا بہترین حج آپریشن بھی مکمل کیاجس کا نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی اعتراف کیا اور پی آئی اے کو 72 بین الاقوامی ایئر لائنوں میں بہترین ایئر لائن قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ لیز پر طیارے لینے کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے اور اس عمل کا فیصلہ غیر جانبدار ماہرین کی موجودگی میں کیا گیا ہے تا کہ کم سے کم وقت میںایئر لائن کو بہتر بنا کر اس کے منافع کو بڑھایا جائے، انھوں نے کہا کہ نئے مقامات کیلیے پروازیں شروع کی جائیں گی اور پہلے سے بند کیے گئے مقامات کیلیے دوبارہ سے پروازیں شروع کی جارہی ہیں جبکہ کارگو سروس کو بھی جدید ترین خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔