غلطیاں ہوئی ہیں اب ملکی مفاد میں فیصلے کرینگے مصری صدر ایک اور وزیر کا استعفیٰ
ریفرنڈم شفاف انداز میں ہوا، صدر کو عوام کا خادم بنا دیا گیا ہے، مرسی کا قوم سے خطاب
سرمایہ کاروں کیلیے مراعات کا پیکیج تیار کر رہے ہیں، ریفرنڈم شفاف انداز میں ہوا، صدر کو عوام کا خادم بنا دیا گیا ہے، مرسی کا قوم سے خطاب۔ فوٹو: فائل
مصر کے صدر محمد مرسی نے نئے آئین کی توثیق پر عوام کو مبارک داد دیتے ہوئے تمام جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مکالمے میں ان کے ساتھ شریک ہوں۔
ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ معیشت ان کی ترجیح ہے اور اگر ضرورت پڑی تو کابینہ میں تبدیلیاں کی جائیں گی، نئے آئین پر دستخط کر کے اسے قانون بنانے کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں صدر مرسی نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے، اب مصر میں ایک آزادانہ آئین ہے جسے کسی قابض، بادشاہ یا صدر نے مسلط نہیں کیا، معیشت ترجیح ہے اور وہ سرمایہ کاروں کیلیے مراعات کا پیکج تیار کر رہے ہیں۔
عدلیہ کی نگرانی میں ریفرنڈم کا شفاف انداز میں انعقاد کیا گیا، صدر کو عوام کا خادم بنا دیا گیا ہے، انھوں نے اعتراف کیا کہ غلطیاں ہوئی ہیں تاہم اصرار کیا کہ وہ صرف ملک کے مفاد ہی میں فیصلہ کریں گے۔ صدر مرسی 30 جنوری کو جرمنی کا سرکاری دورہ کریں گے، اے ایف پی کے مطابق صدر مرسی کی کابینہ کے دوسرے وزیر نے استعفیٰ دے دیا ہے، جمعرات کے روزمصر کے قانونی اور پارلیمانی امور کے وزیر محمد محسوب نے استعفیٰ دے دیا ہے۔