مالاکنڈ اور مینگورہ کو ریلوے سسٹم کے ساتھ ملانے کا فیصلہ

پختونخوا اور شمالی علاقہ جات کو نظرانداز کر کے روشن پاکستان ممکن نہیں، سعد رفیق

کراچی سرکلرریلوے اور کوئٹہ ماس ٹرانزٹ کیلیے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایات۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے نے خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ اور مینگورہ کوریلوے سسٹم کے ساتھ ملانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، اس سلسلے میں ریلوے حکام فوری ہدایات جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات اپنی سیاحت، ثقافت اورتجارت میں خاص اہمیت کے حامل ہیں اورانھیں نظراندازکرکے روشن اور خوشحال پاکستان کی منزل تک نہیں پہنچایا جاسکتا۔


سعید رفیق نے اس موقع پر پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ تک ماس ٹرانزٹ منصوبے کیلیے ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیااورہدایت کی کہ ریلوے ٹریک کو درگئی تک آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی فوری طورپررپورٹ پیش کی جائے۔ انھوں نے کراچی سرکلر ریلوے اورکوئٹہ میں بھی ماس ٹرانزٹ کے منصوبوں کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گوادرپاکستان کامستقبل ہے پاکستان ریلوے گوادر میں اپنے منصوبوںکوخصوصی اہمیت دیتی ہے۔ انھوں نے حکام کوہدایت کی کہ گوادرمیں ریلوے کے نظام کیلیے بہترین افسران پر مشتمل پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ تشکیل دیاجائے۔

Load Next Story