ریکھانئی فلم میں نانی کا کردارنبھائیں گی

یہ ایک ایسے نواسے کی کہانی ہے جو اپنی سپرنانی سے بے حد متاثر ہے اور انھیں اپنی زندگی میں بہت اہمیت دیتا ہے

فلم کی کہانی خصوصی طور پر ریکھا کے لیے لکھی گئی ہے۔۔ فوٹو : فائل

ماضی کی مقبول اداکارہ ریکھا اپنی آیندہ آنے والی فلم نانی میں شرمین جوشی کے ساتھ اندر کمار کی ایندہ فلم سپرنانی میں کردار ادا کریں گی۔


یہ ایک فیملی کہانی ہے جس میں ریکھا کے علاوہ شرمین جوشی رندھیر کپور انوپم کھیر کے علاوہ اندر کمار کی صاحبزادی شویتا بھی کام کر رہی ہیں یہ ایک ایسے نواسے کی کہانی ہے جو اپنی سپرنانی سے بے حد متاثر ہے اور انھیں اپنی زندگی میں بہت اہمیت دیتا ہے اس فلم کی کہانی خصوصی طور پر ریکھا کے لیے لکھی گئی ہے۔جو ان سے عظیم ادکارہ کو بالی وڈ کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہے

ہدایت کار اندر کمار کا کہنا ہے کہ انھیں ریکھاجی کو دوبارہ سلور اسکرین پر لانا ان کی زندگی کا مقصد تھا لہذا ان کے لحاظ سے کہانی لکھی گئی ہے اور اسے پڑھ کر انھوں نے فوری طور پر رضامندی ظاہر کردی۔
Load Next Story