مستقبل کے اسٹارزکی صلاحیتوں کونکھاریں گےشہریارخان
انٹرنیشنل تجربہ دینے کیلیے زیادہ سے زیادہ غیرملکی ٹورز فراہم کریں گے، بورڈ چیئرمین
انٹرنیشنل تجربہ دینے کیلیے زیادہ سے زیادہ غیرملکی ٹورز فراہم کریں گے، بورڈ چیئرمین . فوٹو: ایکسپریس نیوز
پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ مستقبل کے اسٹار کرکٹرزکی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائیگی، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ابھرتے ہوئے کرکٹرزکیلیے زیادہ سے زیادہ غیرملکی ٹورزکا بھی اہتمام کیا جائیگا تاکہ انھیں انٹرنیشنل کھیل کا تجربہ بھی میسر آئے،نوجوان کرکٹرزہمارا اثاثہ ہیں، وہ سخت محنت ولگن اورجذبے کے ساتھ محنت کواپنا شعاربنالیں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی۔
بدھ کوقذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف جونیئرسیریزکے لیے منتخب پاکستان انڈر16 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آ فیشلز سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ پی سی بی اپنے منصوبے کے تحت ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کوشاں ہے، اہل کرکٹرزکومیرٹ کی بنیاد پر منتخب کرکے ان کی صلاحیتوں میں نکھار لایا جائیگا، اس ضمن میں ملک میں کرکٹ اکیڈمیزکاجال بچھارہے ہیں جہاں معیاری کوچز کے ذریعے انھیں جدید خطوط پرتربیت کی فراہمی کوممکن بنایا جارہا ہے۔
شہریارخان نے فزیکل فٹنس کی اہمیت پرخصوصی زوردیا، انھوں نے قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کومتحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریزکے دوران نظم وضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ مستقبل کے سپر اسٹارز ہیں، ڈسپلن کے حوالے سے کوئی کوتاہی قطعی برداشت نہیں کی جائیگی جب کہ قوی امید ہے کہ قومی جونیئر اسکواڈ آسٹریلیا کے خلاف3 میچز پرمشتمل ون ڈے اوراتنے ہی میچزکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح سے ہمکنار ہونے میں کامیاب رہے گی، شہر یارخان نے کیمپ میں ٹیم کوچ ومنیجر تیمور خان اورمعاون کوچ محمد مسرورکی کاوشوں کو بھی سراہا۔