یورپی ممالک سے استعمال شدہ کپڑوں کی درآمدات میں اضافہ
5 ماہ میں 6کروڑ 30لاکھ ڈالر مالیت کے استعمال شدہ کپڑے درآمد کیے گئے، ادارہ شماریات
رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک لاکھ 58 ہزار 942ملین استعمال شدہ کپڑے مختلف ممالک سے درآمد کیے گئے تھے۔ فوٹو: سمد صدیقی
ملک میں تیار شدہ کپڑے کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے یورپی ممالک سے استعمال شدہ کپڑوں کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 مہینوں کے دوران 63 ملین ڈالر مالیت کے ایک لاکھ 67 ہزار 969ملین استعمال شدہ کپڑے درآمد کیے گئے۔
جن میں جیکیٹس، سوئیٹرز، ٹرائوزرز، شرٹس اوورکوٹس اور بچوں کے ملبوسات وغیرہ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک لاکھ 58 ہزار 942ملین استعمال شدہ کپڑے مختلف ممالک سے درآمد کیے گئے تھے جن کی مالیت 59 ملین ڈالر تھی۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2011-12 کے دوران مجموعی طور پر 147 ملین ڈالر مالیت کے 3لاکھ 53ہزار 831ملین استعمال شدہ کپڑے درآمد کیے گئے تھے۔