فوڈ انڈسٹری کی سہولت کیلیے جرمن پیکجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی

ملٹی ویک مشرقی وسطی ریجن میں مینوفیکچرز کے ساتھ اپنی مہارت کو شیئر کرتے ہیں

مناسب پیکیجنگ حکمت عملی سے نہ صرف کھانوں کو محفوظ کیا جاسکے گا بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کھانا دستیاب ہوگا۔فوٹو:فائل

ملٹی ویک نے پاکستانی فوڈ انڈسٹری کی سہولت کے لیے جرمن پیکیجنگ ٹیکنالوجی متعارف کراد ی ۔


مقامی فوڈ سیکٹر میں اس ضرورت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملٹی ویک نے پیکیجنگ کے حوالہ سے پاکستان میں اپنے آپریشنل سرگرمیوں کا آغازکردیاہے، ادارہ پاکستان میں پیکیجنگ ٹیکنالوجی، انفرادی مشاورت اوراعلیٰ معیارکی خدمات کے ساتھ متحرک ہواہے، پاکستان سے بیرون ملک برآمد ہونے والی مصنوعات کی پیکیجنگ کا معیاربلند ہونے کے نتائج پاکستانی برآمدات پر براہ راست مثبت اثرات مرتب کریں لہٰذا پیکیجنگ کا معیار بہتر ہونے سے صارفین کوملنے والی کامیابی ادارے کی کامیابی ہوگی۔

یہ بات ملٹی ویک مشرق وسطیٰ کے منیجنگ ڈائریکٹرامیر سوٹوڈ نے کہی، انہوں نے کہا کہ ملٹی ویک جدیداور پروسیس شدہ فوڈ اورمیڈیکل پروڈکٹس کی پیکیجنگ کے لیے مشینری کی مینوفیکچرنگ کرتی ہے اور یہ ادارہ دنیا بھرکے 55 ممالک میں 3300 سے زائدافرادی قوت کے ساتھ خدمات انجام دے رہا ہے، ملٹی ویک پاکستان کے فوڈ سیکٹر کو بہتر پیکیجنگ سہولیات کے ساتھ دیکھنا چا ہتی ہے بالخصوص اشیائے خوردونوش، تازہ اور منجمد گوشت، مچھلی اور بیکری مصنوعات شامل ہیں، ملٹی ویک مشرقی وسطی ریجن میں مینوفیکچرز کے ساتھ اپنی مہارت کو شیئر کرتے ہیں اور مرق وسطی کی فوڈ مارکیٹ جوکہ فوڈ پیکیجنگ انڈسٹری کے حوالہ سے بڑی مارکیٹ ہے کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ کھانوں کے ضیاع کو کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، مناسب پیکیجنگ حکمت عملی سے نہ صرف کھانوں کو محفوظ کیا جاسکے گا بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کھانا دستیاب ہوگا۔
Load Next Story