اہلکاروں کی تربیت کیلیے اسپیشلائزڈ کورسز کرانے کا فیصلہ

تربیتی سسٹم میں عملی اصلاحات کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کو خصوصی ٹاسک.

کانفرنس کے انتظامات مکمل،2 جنوری بروز بدھ صبح 10 بجے کراچی میں ہوگی. فوٹو: ایکسپریس/فائل

آئی جی سندھ فیاض لغاری کی ہدایت پر زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی استعدادی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے ضمن میں سندھ پولیس کے تربیت کے نظام میں عملی اصلاحات لائی جانے کے لیے پروبیشنرز اور پروفیشنل اسپیشلائزڈ کورسز کے لیے اسٹیٹ آف آرٹ ٹریننگ سسٹم متعارف کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیاہے.


جبکہ تربیتی سسٹم میں عملی اصلاحات کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی سندھ محمد رفیق حسن کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے جس کے بعد انھوں نے صوبہ سندھ میں قائم تمام پولیس ٹریننگ سینٹرز بشمول پولیس ٹریننگ کالجز حیدر آباد ، شہداد پور ، لاڑکانہ ، شہید بے نظیر بھٹو ایگلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد ، آر ٹی سی جام نواز علی ، ایس سی ٹی سی سکرنڈ ، آر ٹی سی خیر پور اور آر ٹی سی بدین کے سربراہان و پرنسپلز سے باقاعدہ کانفرنس کے انعقاد کے انتظامات کر لیے ہیں جو سینٹرل پولیس آفس میں 2 جنوری بروز بدھ صبح 10 بجے کراچی میں منعقد کی جا رہی ہے.

جس میں ٹریننگ سسٹم و ماڈیول کی اپ گریڈیشن کے تمام ممکنہ پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیساتھ ساتھ شرکا کو موجودہ ٹریننگ پروگرام میں ان کے تجربات ، سپورٹ اور شیئرنگ کے مواقع بھی میسر آسکیں گے ،انھوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے لیے کوشاں ہیں،شہر میں جاری ترقیاتی کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے ، عوام جلد ہی ریلیف محسوس کریں گے۔
Load Next Story