پاک بھارت دو طرفہ ہاکی سیریز کے معاہدے پر آج دستخط ہوں گے
انڈیا ہاکی کے عہدیدار لاہور میں پی ایچ ایف کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران دو طرفہ سیریز کے معاہدے پردستخط کریں گے۔
واہگہ بارڈر پر پی ایچ ایف کے عہدیدار بھارتی وفد کا استقبال کریں گے۔ فوٹو: فائل
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ سیریز کے معاہدے پر دستخط کیلیے ہاکی انڈیا کے جنرل سیکریٹری ہفتے کو لاہور آئیں گے۔
واہگہ بارڈر پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری رانا مجاہد علی، نریندر بٹرا اور ان کی اہلیہ کا پُرتپاک استقبال کریں گے۔ بعد ازاں انڈیا ہاکی کے عہدیدار نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پی ایچ ایف کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ سیریز کے معاہدے پردستخط کریں گے۔