باکسنگ ڈے ٹیسٹکینگروزنے سری لنکا کو ناک آئوٹ کر دیا
اننگزاور201رنزسے شکست،1بیٹسمین ریٹائر2ایبسنٹ ہرٹ،جانسن کاآل رائونڈ کھیل
آسٹریلیا نے سری لنکا کو اننگز اور201 رنز سے شکست دی۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو ناک آئوٹ کر دیا،5 روزہ میچ کا تیسرے دن دوسرے سیشن میں ہی اختتام ہو گیا۔
مہمان ٹیم کو اننگز اور201 رنز کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسری اننگز کا103رنز پر7 وکٹیں کھونے کے بعد ہی اختتام ہوگیا، مہیلا جے وردنے اور ویلیگیدرا کو انجریز نے میدان میں اترنے کی اجازت نہ دی جبکہ سنگاکارا ریٹائرہرٹ ہوئے، آل رائونڈ کارکردگی پر مچل جانسن مرد میدان قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں کینگروز نے8 وکٹ پر440 سے نامکمل پہلی اننگز شروع کی اور20 رنز کے اضافے سے بقیہ دو پلیئرز بھی پویلین لوٹ گئے،مچل جانسن ساتھی پلیئرزکے وفا نہ کرنے پر سنچری سے محروم رہے، انھوں نے ناقابل شکست 92رنز150 گیندوں پر بنائے اور اس میں 7 چوکے شامل تھے، ناتھن لیون (1) کو میتھیوز نے متبادل پلیئر چندیمل کا کیچ بنوایا، برڈ کو صفر پر ایرنگا نے بولڈکیا،پیسر نے3 وکٹوں کیلیے 109 رنز دیے جبکہ پرساد نے ان سے 3 رنز کم دے کر اتنی ہی وکٹیں حاصل کیں۔
304 رنز کے خسارے میں جانے سے سری لنکنز کی ہمت جواب دے گئی اور پلیئرز محض رسمی کارروائی مکمل کرنے کیلیے گرائونڈ میں جاتے اور واپس آتے رہے،3 رنز پر اتنی ہی وکٹیں گرتی دیکھ کر ایسا قطعی محسوس نہیں ہو رہا تھا کہ کوئی بڑی ٹیسٹ ٹیم بیٹنگ کر رہی ہو، اسکور13تک پہنچا تو چوتھا پلیئر بھی آئوٹ ہو گیا، کرونارتنے (1) نے رن آئوٹ ہو کر خودکشی کی، اگلے دونوں بیٹسمینوں نے کھاتہ بھی نہ کھولا، دلشان کا کیچ جونسن کی گیند پر کوان نے تھاما۔
مہیلا جے وردنے کسی ٹیل اینڈر کی طرح بولڈ ہوئے، کامیاب بولر برڈ نے اس کے بعد سماراویرا (1) کو ایل بی ڈبلیو بھی کیا، سنگاکارا نے انجیلو میتھتیوزکے ساتھ مل کر اننگز کو کچھ سنبھالا دینے کی کوشش کی مگر جانسن سے یہ برداشت نہ ہوا، ان کے بائونسر پر سنگاکارا (27) کی انگلی زخمی ہوگئی، ایک بار وہ گرائونڈ سے باہر کیا گئے کہ واپسی کا موقع ہی نہ مل سکا، 35 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر میتھیوز کو جانسن نے بولڈ کیا، پرساد (17) نے لیون کی گیند پر ہیوز کو کیچ تھمایا جبکہ ایرنگا (صفر) کو سڈل نے کوان کی مدد سے قابو کیا، جانسن اور برڈ نے 2،2 وکٹیں لیں۔