لاہور ایئرپورٹ پر پورٹر کی ایمانداری نوٹوں سے بھرا بیگ مالک کو لوٹا دیا
ڈیوٹی ویجیلنس افسر اور پورٹر کی موجودگی میں بیگ کھول کر دیکھا تو اس میں ڈھائی لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی تھی۔
فرمان علی نامی مسافر نے ڈیوٹی افسر کو شکایت کی کہ وہ نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے لاہور آیا تھا۔ فوٹو: فائل
لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے پورٹر نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے کراچی سے لاہور آنے والے مسافر کا پاکستانی کرنسی سے بھرا ہوا شاپنگ بیگ ایئرپورٹ انتظامیہ کی مدد سے مسافر تک پہنچا دیا۔
پورٹر نمبر30 محمد امین کو پارکنگ ایریا سے ٹرالیاں اندر لے جاتے ہوئے ایک شاپنگ بیگ ملا جو پاکستانی کرنسی سے بھرا ہوا تھا، امین نے فوری طور پر وہ شاپنگ بیگ ڈیوٹی افسر ایئرپورٹ سروسز کو پہنچا دیا جس نے ڈیوٹی ویجیلنس افسر اور پورٹر کی موجودگی میں بیگ کھول کر دیکھا تو اس میں ڈھائی لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی تھی۔
کچھ ہی دیر بعد فرمان علی نامی مسافر نے ڈیوٹی افسر کو شکایت کی کہ وہ نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے لاہور آیا تھا جہاں اس کا رقم سے بھرا بیگ ٹرالی میں رہ گیا ہے جس پر ڈیوٹی افسر نے مکمل تصدیق کے بعد مذکورہ پورٹر، ڈیوٹی ویجیلنس افسر اور اے ایس ایف لا انفورسمنٹ اسٹاف کی موجودگی میں رقم مسافر کے حوالے کر دی۔