چہلم شہدا کربلا پنجاب حکومت نے دوہیلی کاپٹر مانگ لیے

پورے صوبے میںسیکیورٹی یقینی بنانیکی ہدایت، جلوسوں کے روٹ کلیئرکرارہے ہیں،ایس ایس پی

پورے صوبے میںسیکیورٹی یقینی بنانیکی ہدایت، جلوسوں کے روٹ کلیئرکرارہے ہیں،ایس ایس پی. فوٹو: اے پی پی

پنجاب حکومت نے چہلم شہدا کربلا کے موقع پر سیکیورٹی کوفول پروف بنانے اور فضائی نگرانی کیلیے وفاقی حکومت سے دوہیلی کاپٹرفراہم کرنیکا مطالبہ کردیا.

محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبے بھرکے کمشنرز اورریجنل پولیس آفسران،سی پی اوزاورڈی پی اوز سے کہا ہے کہ و فول پروف سیکیورٹی کوممکن بنانے کیلیے آئندہ جلوسوںاورمجالس پرویجلنس کیلیے سفید کپڑوںمیںتعینات عملے کوانتہائی مطلوب دہشتگردوں کی تصاویردکھاکرتعینات کیا جائے اورسیکیورٹی کی خاطر جہاں جہاں فوج کو بلانا ہو ڈیمانڈ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی جائے اورپنجاب کانسٹیبلری اور ایلیٹ فورس کی اضافی نفری کے لیے سینٹرل پولیس آفس پنجاب کو آگاہ کیا جائے ۔




ادھر ایکسپریس نے ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی اسرار عباسی سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایاکہ پنجاب حکومت نے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کرنے کاکہا ہے جس کی روشنی میں فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیںجن کے تحت مجالس اورجلوس کے روٹ پر رہائشیوں اور دکانداروں سے تھانوں کی سطح پرکلئیرنس سرٹیفکیٹس لیے جارھے ہیں۔
Load Next Story