مصر میں 3 اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف تحقیقات کا حکم

صدر مرسی کی جانب سے تعینات کردہ سرکاری وکیل طلعت ابراہیم نے جن تین رہنماؤں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

صدر مرسی کی جانب سے تعینات کردہ سرکاری وکیل طلعت ابراہیم نے جن تین رہنماؤں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

KARACHI:
مصر میں تین اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف صدر محمد مرسی کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ۔


صدر مرسی کی جانب سے تعینات کردہ سرکاری وکیل طلعت ابراہیم نے جن تین رہنماؤں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا ہے ان میں عرب لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل عمرو موسیٰ، حمدین صباحی اور آئی اے اے اے کے سابق سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ محمد البرادعی شامل ہیں۔ حمدین صباحی جون میں ہونیوالے صدارتی انتخاب میں محمد مرسی کے مخالف امیدوار بھی تھے۔ ان تینوں رہنماؤں نے گزشتہ ماہ صدر مرسی کے خلاف حزبِ اختلاف کا ایک مشترکہ محاذ نیشنل سالویشن فرنٹ قائم کیا تھا جس کا مقصد صدر کے خلاف مظاہروں میں مل کر شرکت کرنا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story