کلین سوئپ کے منحوس سائے پاکستان کا پیچھا کرنے لگے
جوابی بیٹنگ میں کینگروز نے بے حوصلہ بولنگ کا بھرکس نکال دیا۔
صرف32 اوورز میں 2وکٹ پر241رنز بناکر اننگز ڈیکلیئرڈ،ڈیوڈوارنر نے تاریخ کی دوسری تیزترین ففٹی جڑدی۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل
کلین سوئپ کے منحوس سائے پاکستان کا پیچھا کرنے لگے، سڈنی ٹیسٹ میں یونس خان کے ناقابل شکست 175رنز کے باوجود مہمان ٹیم 315 پر رخصت ہوگئی، جوش ہیزل ووڈ 4اور ناتھن لیون 3 وکٹیں لے اڑے، کینگروز نے بے حوصلہ بولنگ کا بھرکس نکالتے ہوئے صرف32 اوورز میں 2وکٹ پر 241رنز بناکر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی۔
ڈیوڈ وارنر نے تاریخ کی دوسری تیزترین نصف سنچری جڑی، ساتھی اوپنر عثمان خواجہ 79پر ناقابل شکست رہے، اسٹیون اسمتھ59 اور پیٹر ہینڈز کومب40 ناٹ آؤٹ نے بھی رنز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے، پیسرز اور واحد اسپنر یاسر شاہ کی دل کھول کر پٹائی ہوئی، 465 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے شرجیل خان کا نقصان اٹھالیا، انھوں نے برق رفتار40 رنز بنائے، اظہر علی11 اور نائٹ واچ مین یاسر شاہ3 رنز کے ساتھ ہفتے کو دوبارہ کریز پر بقاکی جنگ لڑنے آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 8 وکٹ پر 538 رنز بناکر اپنی اننگز ڈیکلیئرڈ کردی تھی، پاکستان نے بارش سے متاثرہ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 8وکٹ پر271 رنز بنائے تھے۔
گذشتہ روز یونس خان 136اور یاسر شاہ5رنز کے ساتھ کریز پر آئے، اس وقت بھی فالو آن سے بچنے کیلیے67رنز درکار تھے، سینئر بیٹسمین کو دوسرے ہی اوور میں ایک موقع ملا جب مچل اسٹارک کی گیند پر وکٹ کیپر میتھیوویڈ دائیں جانب ڈائیو لگانے کے باوجود کیچ نہ تھام سکے، یونس خان میزبان بولرز کا آخر تک ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے175پر ناقابل شکست رہے لیکن باقی دونوں ٹیل اینڈرز ایک ہی اوور میں ان کا ساتھ چھوڑ گئے، یاسر شاہ 10 رنز بنا کر سلپ میں اسٹیون اسمتھ کو کیچ دے بیٹھے،اسی اوور میں عمران خان بھی کھاتہ کھولنے سے قبل ہی بولڈ ہو گئے، دونوں کو جوش ہیزل ووڈ نے چلتا کرکے اننگز میں4 شکار مکمل کرلیے، ناتھن لیون3جبکہ مچل اسٹارک اور اسٹیو اوکیف ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے، مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 315 رنز پر رخصت ہو گئی۔
کینگروز نے 223 رنز کی برتری حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کو ترجیح دی، ڈیوڈ وارنر نے ابتدا ہی سے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 23 گیندوں پر ففٹی مکمل کرلی۔ محمد عامر کے فٹنس مسائل کی وجہ سے کپتان مصباح الحق نے عمران خان کے ساتھ یاسر شاہ کو آزمایا، ان کے اوور میں 22رنز بنے، بالآخر وارنر کو 55 رنز پر وہاب ریاض نے بولڈ کردیا،سرپر گیند لگنے کی وجہ سے میدان میں نہ آنے والے میٹ رینشا کی جگہ اوپننگ کرنے والے عثمان خواجہ کو 21 رنز پر چانس ملا، یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز احمد نے اسٹمپنگ کا موقع گنوا دیا۔
کینگروز کے 100 رنز 16ویں اوور میں ہی مکمل ہوگئے تھے، اسٹیون اسمتھ نے جارحانہ 59 رنز بنائے لیکن یاسر شاہ کی بولنگ پر پیڈل سوئپ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے، گیند گلوز کو چھو کر وکٹ کیپر سرفرازکے گلوز میں محفوظ ہوگئی، اس فیصلے کیلیے پاکستان کو ریویو کا سہارا لینا پڑا،آسٹریلیا کا ٹوٹل2وکٹ پر 241 تک پہنچا تو اسٹیون اسمتھ نے اننگز ڈیکلیئرڈ کرنے کا اعلان کردیا، عثمان خواجہ 79 اور پیٹر ہینڈز کومب 40پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کو 465 رنز کا مشکل ہدف ملا، جوابی اننگز میں شرجیل خان نے ابتدا میں ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مچل اسٹارک کے بعد ناتھن لیون کی بولنگ پر بھی تیزی سے رنز بٹورے لیکن اسپنر کی گیند پر ہی ایک غلط اسٹروک کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے، ڈیوڈ وارنر نے فضا میں اچھل کر کیچ لیتے ہوئے ان کو رخصتی کا پروانہ جاری کردیا،انھوں نے 38گیندوں پر 40رنز بنائے،دن کے آخری اوور میں ناتھن لیون کی گیند پر بولڈ ہونے سے بال بال بچنے والے اظہر علی11اور نائٹ واچ مین یاسر شاہ3پر ناٹ آؤٹ ہیں، پاکستان نے ایک وکٹ پر 55رنز بنائے، ابھی410رنز کا پہاڑ سر کرنا باقی ہے۔