پاکستان بھارت اعتمادسازی کے مزید اقدامات پرمتفق

میزائل تجربے کی پیشگی اطلاع،ایٹمی حادثات سے بچائوکے معاہدوںمیں5سال توسیع کافیصلہ

میزائل تجربے کی پیشگی اطلاع،ایٹمی حادثات سے بچائوکے معاہدوںمیں5سال توسیع کافیصلہ. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان اور بھارت نے بیلسٹک میزائلوںکے تجربات کی پیشگی اطلاع اورجوہری ہتھیاروں کے حادثاتی استعمال کا خدشہ کم کرنے کیلئے باہمی سمجھوتوں پراطمینان کااظہارکیا ہے اور انھیں فروری2012ء سے مزیدپانچ سال کیلئے توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ اعتمادسازی کے مزید اقدامات پربھی اتفاق کیا ہے۔ یہ بات جمعہ کو نئی دہلی میں جوہری اعتمادسازی کے اقدامات سے متعلق پاک بھارت ماہرین مذاکرات کی ساتویں نشست کے بعدجاری کردہ مشترکہ بیان میںکہی گئی۔




پاکستانی وفدکی قیادت اقوام متحدہ اوریورپی کمیشن سے متعلق دفترخارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری اعزازاحمدچوہدری جبکہ بھارتی وفدکی قیادت وزارت امورخارجہ کے تخفیف اسلحہ اوربین الاقوامی سکیورٹی اموربارے جوائنٹ سیکرٹری ڈی بی وینکاٹش ورما نے کی۔
Load Next Story