شرمناک شکست کے بعد کک کا انگلش قیادت سے مستعفی ہونے پر غور

کک کی کپتانی میں انگلینڈ کو بھارت میں 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 4-0 سے شکست ہوئی تھی

کک کی کپتانی میں انگلینڈ کو بھارت میں 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 4-0 سے شکست ہوئی تھی ۔ فوٹو : فائل

انگلش ٹیسٹ کپتان الیسٹر کک نے بھارت سے شرمناک شکست کے بعد قیادت سے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا۔


گزشتہ سال کے اختتام پر ان کی کپتانی میں انگلینڈ کو بھارت میں 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 4-0 سے شکست ہوئی تھی۔ انھوں نے کرسمس کی چھٹیاں اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ بچار کرتے ہوئے گزاریں، اب اگر وہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان کی جگہ کے لیے جوئے روٹ کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے، ان کی بیٹ کے ساتھ پرفارمنس بھی غیرمعمولی رہی جب کہ انھیں کئی سابق کرکٹرز بھی مستقبل کا قائد قرار دے چکے ہیں۔
Load Next Story