ارجنٹائن کی 83 سالہ خاتون نے ٹینس کھیلنے کا اپنا خواب پورا کرلیا
شوہر کو میرا مردوں کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میں حصہ لینا پسند نہیں تھا اس لیے مجھے کھیل چھوڑنا پڑا،اینا اوباریو
شوہر کو میرا مردوں کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میں حصہ لینا پسند نہیں تھا اس لیے مجھے کھیل چھوڑنا پڑا،اینا اوباریو ۔ فوٹو اے ایف پی
ISLAMABAD:
ارجنٹائن کی ایک خاتون نے 83 برس کی عمر میں ٹینس کھیلنے کا اپنا خواب پورا کرلیا۔
اینا اوباریو ڈی پریرا اراؤلا کا ٹینس اسٹار بننے کا خواب 1949میں اس وقت ٹوٹ گیا جب شوہر نے انھیں کھیلنے سے منع کردیا، وہ ریکٹ رکھ کر اپنے 10 بچوں کی پرورش میں مشغول ہوگئیں مگر اب 83 برس کی عمر میں انھوں نے اپنے دہائیوں پرانے خواب کی تکمیل کرلی ہے۔ اینا نے ارجنٹائن سینئر ماسٹرز کی 80 پلس کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ وہ یوتھ چیمپئن بھی رہیں مگر 18 برس کی عمر میں ان کی شادی ہوگئی۔
اے ایف پی سے بات چیت میں اینا اوباریو کا کہنا تھا کہ شوہر کو میرا مردوں کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میں حصہ لینا پسند نہیں تھا اس لیے مجھے کھیل چھوڑنا پڑا، مگر مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ میری سب سے بڑی خوشی میرے بچے تھے، بعد میں اپنا ٹینس کا شوق بھی پورا کرلیا۔