او جی ڈی سی کی پائپ لائنیں خستہ دھماکے کا خدشہ
مختلف گائوںمیں تیل پائپ لائنیں کمزور ہونے کے باعث کسی بھی وقت پھٹ سکتی ہیں
مقامی لوگوں نے بتایا کہ چک نمبر 52، 53، 54، 59، 60، 68 ، 69، 78 سمیت مختلف گائوں کے اطراف تیل کی کھلی لائنوں کے باعث کسی وقت دھماکہ ہوسکتاہے. فوٹو : فائل
تعلقہ سنجھورو کے علاقے میں او جی ڈی سی کی پائپ لائنیں خستہ ہونے کے باعث ٹوٹ گئی۔
60 چک کے پائپ کی مرمت کے بعد تیل کا رخ نہر میں کر دیا، تفصیلات کے مطابق مقامی سیاسی رہنمائوں ملک ندیم، انور سنجرانی، جاوید اختر خاصخیلی نے صحافیوں کو نشاندہی کی کہ تعلقہ سنجھورو کی حدود میں بلوچ 1 کنواں سے سنجھورو پلانٹ کی پائپ لائن پھٹنے سے تیل کا رخ نواحی گائوں فقیر احمد، 60 چک، ملک سانول کی زمین کی طرف ہوگیا، 2 دن کے بعد عملے نے مرمت کے بعد اسے عارضی طور پر بندکیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ چک نمبر 52، 53، 54، 59، 60، 68 ، 69، 78 سمیت مختلف گائوں کے اطراف تیل کی کھلی لائنوں کے باعث کسی وقت دھماکہ ہوسکتاہے جس سے جانی مالی نقصان کا خدشہ ہے ،شہریوں نے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔