پسند کی شادی کرنے پر پنچائت کا لڑکے اور لڑکی کو گولی مارنے کا حکم
لڑکے والوں کا خاندان جان بچانے کیلیے علاقہ بدر،جوڑے کا تحفظ فراہمی کا مطالبہ۔
لڑکے والوں کا خاندان جان بچانے کیلیے علاقہ بدر،جوڑے کا تحفظ فراہمی کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل
پسند کی شادی پر لڑکی کے رشتے داروں نے پنچائتی فیصلہ میں لڑکا لڑکی کو گولی مارنے کا فیصلہ سنا دیا' لڑکے والوں کا خاندان جان بچانے کیلیے علاقہ بدر ہوگی۔
نبی پور کے رہائشی ماجد اور زلیخاں بی بی نے بتایا کہ انھوں نے پسند کی شادی کی ہے جس کی رنجش پر زلیخاں بی بی کے رشتہ داروں نے پنچائت کرتے ہوئے انھیں قتل کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے زلیخاں بی بی کے5 رشتے داروں کو قتل کرنے سمیت ناک اور ٹانگیں کاٹنے کا ٹاسک دیا ہے جس کے خوف سے ماجد کے والدین اور رشتے دار علاقہ بدر ہو گئے ہیں۔