بھارتی ڈرامہ ساون کی طرح آیا اور گزر گیا زیبا بختیار

ہندوستان میں فلم پر معیاری کام ہورہا ہے پاکستان میں بھی فلم بننی چاہیئے۔

میرا نے اپنے معیار کے مطابق اچھا کام کیا ہے، زیبا بختیار۔ فوٹو: فائل

اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان میں ڈرامے کے اعتبار سے کوئی مقابلہ نہیں ہمارا ڈرامہ دنیا بھر میں مقبول ہے اور لوگ پسند کرتے ہیں۔ہندوستان کا ڈرامہ ساون کی طرح آیا اور گزر گیا مگر ہمارا کام لوگوں کے زہنوں میں تازہ ہے


ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں فلم پر معیاری کام ہورہا ہے پاکستان میں بھی فلم بننی چاہیئے مگر اس وقت شاید لوگ ڈرے ہوئے ہیں میں اس کا آغاز کرونگی فلم پر جلد کام شروع کرنے کا ارادہ ہے پاکستانی فنکار اپنے معیاری کام سے خود کو منوانا جانتے ہیں اسی لیے آج پڑوسی ملک سمیت دنیا بھر میں انکو مدعو کیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے گلوکار آج ایک بار پھر میعاری کام کررہے ہیں ہماری عوام نے فنکاروں کو حوصلہ بخشا ہے اداکارہ میرا کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا میری دوست ہیں اور انھوں نے جتنا بھی کام کیا ہے اپنے معیار کے مطابق اچھا کیا ہے ہمارے فنکاروں کو صرف حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
Load Next Story