بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ آج متوقع
بنگلہ دیش لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایک ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچ کھیلے گی تاہم حتمی شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان پر اب بھی اقرار اور انکار میں الجھا ہوا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
بنگلہ دیشی ٹیم کے دورئہ پاکستان کا فیصلہ اتوار کو متوقع ہے، ٹائیگرز کے اقرار اور انکار میں الجھے ہونے کے باوجود پی سی بی نے میزبانی کیلیے تیاریاں شروع کردیں۔ویب سائٹ پر اسپانسر شپ کیلیے اشتہار جاری کر دیا۔
اگر سیریز ممکن ہوگئی تو مہمان سائیڈ قذافی اسٹیڈیم میں ایک ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچ کھیلے گی،حتمی شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا،سیریز کے پیش نظر پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم میں جنوری میں ہونیوالے ڈومیسٹک میچز بھی ملتوی کر دیے۔
ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی سی بی آصف جمال کی طرف سے جاری کردہ اشتہار میں خواہشمند اسپانسرز سے متعلقہ دستاویزات 2 جنوری کو حاصل کرکے اگلے روز ہی جمع کرانے کاکہا گیا ہے، کامیاب امیدواروں کا اعلان اسی دن کردیا جائیگا۔دوسری طرف ماضی میں دورہ کرنے کے کئی وعدے وفا نہ کرنے والا بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ اب بھی اقرار اور انکار میں الجھا ہوا ہے، بی سی بی کے صدر ناظم الحسن پہلے ہی کہہ چکے کہ اتوار کے اجلاس میں ہو سکتا ہے تاہم اب بھی کئی خدشات موجود ہیں۔