شون طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد آپریشن پر پابندی عائد

پرانے طیاروں میں فنی خرابیوںکی وجہ سے فضائی حادثات رونما ہورہے ہیں ،خالدچوہدری

پرانے طیاروں میں فنی خرابیوںکی وجہ سے فضائی حادثات رونما ہورہے ہیں ،خالدچوہدری۔ فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خالدچوہدری نے کہا ہے کہ شون ائیرکے فضا میںتربیتی طیارے کے انجن بندہونے کے بعد فی الحال ان کے فضائی آپریشن پر پابندی عائد کردی ہے۔

طیاروں میںفنی خرابیوںکی وجہ سے فضائی حادثات ہوتے ہیں قومی ائیرلائن کے پاس افغانستان کی طرز پر پرانے طیارے ہیں جن سے فضائی آپریشن کیاجارہا ہے،یہ بات انھوں نے کراچی میں ایمپلائز یونٹی آف سی بی اے سول ایوی ایشن کی تقریب حلف برداری کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہاکہ نئی فضائی کمپنی انڈس ائیرویزپر کوئی پابندی نہیں، وہ اپنا فضائی ا ٓپریشن شروع کرسکتی ہے،صدرمملکت کی جانب سے نوٹس لینے پر اسے کام کرنے سے روک دیاگیا تھاجس کے بعد مذکورہ فضائی کمپنی نے عدالت سے رجوع کیاتھا جس کواب فضائی آپریشن کی اجازت مل گئی۔




انھوں نے کہاکہ آئندہ پانچ سال میں کراچی اور کوئٹہ ائیرپورٹس کے رن وے اوراسلام آباد، ملتان، گواردر کے 25سال پرانے ریڈار سسٹم کی تبدیلی کیلیے ایک سو ارب روپے خرچ کیے جائیں گے شون ایئرکے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ شون ائیر کے تربیتی طیارے کے انجن بند ہونے کے بعدہنگامی لینڈنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور فی الحال شون ائیر کے مینٹینس اور آپریشن پر پابندی عائد کردی ہے،انھوں نے کہاکہ میرپور خاص آزادکشمیر ، چلاس اور گلگت کے ائیرپورٹس کوتعمیر کرنے کی تفصیلات سول ایوی ایشن حکام کو نہیں ملی۔
Load Next Story