امن کیلیے جعفریہ الائنس کے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے
حکومت و ریاستی ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، علامہ عباس کمیلی۔
حکومت و ریاستی ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، علامہ عباس کمیلی. فوٹو: پی آئی ڈی
جعفریہ الائنس نے شہر میں امن کے قیام کیلیے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے تاکہ مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے۔
جعفریہ الائنس کا ہنگامی اجلاس فیڈرل بی ایریا میں علامہ عباس کمیلی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مولانا حسین مسعودی، مولانا اکرام حسین ترمذی، علامہ باقر زیدی، سلمان مجتبیٰ نقوی، علامہ جعفر رضا، شبر رضا، شمس الحسن رضوی و دیگر نے شرکت کی،عباس کمیلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں بے گناہ عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن حکومت و ریاستی ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جعفریہ الائنس دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خاتمے کیلیے ٹھوس اقدامات کو حتمی شکل دے گی ،اس سلسلے میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ،انھوں نے کہا کہ ملک میں شیعہ وسنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ایک مخصوص گروہ ملک کو غیرمستحکم کر رہا ہے اور جب تک عوام کے تمام طبقات متحد نہیں ہوں گے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے ،اجلاس کے شرکاء نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کریں اور ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو بھرپور قوت سے ناکام بنادیں ۔