جمہوریت کے دعویداروں نے امن کیلیے کچھ نہیں کیا ثروت اعجاز

کینٹ اسٹیشن دھماکے کی مذمت،دہشتگرد کسی بھی قسم کی معافی کے لائق نہیں۔

کینٹ اسٹیشن دھماکے کی مذمت،دہشتگرد کسی بھی قسم کی معافی کے لائق نہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جمہوریت کے دعویداروں نے قیام امن اور عوامی مسائل کے حل کیلیے کچھ نہیں کیا۔

بجلی،گیس وسی این جی کے بحران، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے،کینٹ اسٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی بھی قسم کی معافی کے لائق نہیں ہیں، یہ ملک اور انسانیت کے دشمن ہیں ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کو حکومت یقینی بنائے، سانحہ کینٹ اسٹیشن کی تحقیقات کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انجام تک پہنچایا جائے جبکہ زخمیوں کے علاج و معالجے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔




دریں اثناسربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ کارکنوں کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے اور حکمران سب ٹھیک ہے کا راگ الاپتے نہیں تھک رہے، اکبر قادری کا خون رائیگانہیں جائے گا، دہشت گرد دنیا کے قانون سے تو بچ سکتے ہیں مگر اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے،انھوں نے لانڈھی میںپی ایس ٹی کے کارکن محمد اکبر قادری کو قتل کرنے کی شدید مذمت کی ۔
Load Next Story