مطالبات منواکررہیں گےسیاسی مارشل لا تسلیم نہیں کرینگےطاہرالقادری

ایسی عبوری حکومت چاہتے ہیںجوآئین کی معطل شقوںپرعملدرآمدکراسکے،کالم نگاروں سے گفتگو

ایسی عبوری حکومت چاہتے ہیںجوآئین کی معطل شقوں پر عملدرآمد کراسکے،کالم نگاروں سے گفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

تحریک منہاج القرآن سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ میںفوجی مارشل لاکیخلاف ہوں، اگرکوئی مک مکاکرکے سیاسی مارشل لگائے گاتوہم اسے بھی تسلیم نہیںکرینگے۔کالم نگاروں کے اعزازمیںدئیے گئے ظہرانے سے خطاب میںانہوںنے کہاکہ جس ملک میںاحتساب کاادارہ تسلیم کرلے کہ روزانہ 10سے12ارب جبکہ سالانہ 5000 ارب سے زائدکی کرپشن ہورہی ہے اورحکمران طبقہ کرپشن کی تفصیلات جاننے اوراس کی روک تھام کے بجائے چیئرمین نیب کوہی ٹارگٹ کرلے اورپارلیمنٹ پھربھی خاموش رہے تووہاںکیابچ جاتا ہے،انہوںنے کہاکہ مارچ آئینی حق ہے دنیاکی کوئی طاقت مارچ سے نہیںروک سکتی،مطالبے پورے نہ ہوئے تو11جنوری کومارچ شروع ہوجائیگا۔

نظام انتخاب اورکرپشن کے خاتمے کیلئے 14جنوری کادن ملکی تاریخ میںایک نیاباب رقم کریگا،ہم پرامن رہتے ہوئے اپنے مطالبات منواکراٹھیں گے،انھوں نے کہا کہ نظام انتخاب میںاصلاحات سے تما م جماعتوںکوفائدہ ہوگا اور وہ گھوڑوںکی خرید وفروخت سے نکل کر انسانوںکے انتخاب کیطرف آئیں گی۔




انھوںنے کہاکہ ہم ایسی عبوری حکومت چاہتے ہیںجو آئین کے مطابق ہو،عبوری حکومت کومکمل اتھارٹی دی جائے کہ وہ آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات سے پہلے آئین کی معطل شدہ دفعات پرعملدرآمد کراسکے،انھوں نے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ کے غیرفعال ہونیکااقراررینٹل پاورکیس میںن لیگ عدالت کے رو بروکرچکی ہے۔

آئی این پی کے مطابق ایک انٹڑویو میںڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ پاکستان اور اسلام کیلیے زندگی سمیت سب کچھ قر بان کر نے کوتیار ہوں،انتخابات ملتوی کرواناہمارا ایجنڈانہیں ہے،ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میںآئین مکمل طور پربحال اورحقیقی جمہوریت قائم ہو ۔ادھرڈاکٹرطاہرالقادری نے کراچی بم دھماکے کی شدیدترین مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کاتسلسل ملکی سالمیت،قومی یکجہتی اورمعیشت کیلیے بڑا خطرہ ہے اس پرقابو پانے کیلیے ٹھوس اورموثرلانگ ٹرم حکمت عملی وضع کرناہوگی،دریں اثناء طاہرالقادری آج 11بجے پورے ملک کے کارکنوں سے بذریعہ وڈیولنک خطاب کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story