پیپلزپارٹی اور ن لیگ فیملی پارٹیاں ہیں عمران خان

نگران حکومت کے قیام کے ساتھ ہی دونوں پارٹیوں کا صفایا ہو جائیگا، وفد سے گفتگو

نگران حکومت کے قیام کے ساتھ ہی دونوں پارٹیوں کا صفایا ہو جائیگا، وفد سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نگران حکومت کا اعلان پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے صفایا کا دن ہوگا ۔

وہ ہفتہ کو تحر یک انصاف کے راہنما و سابق تحصیل ناظم رانا انوار الحق' اشتیاق احمد ڈار 'فیاض حسین بھٹی 'علی اصغربھلا 'سعا دت نور سرا'رائو جہا نزیب اور دیگر سے گفتگو کررہے تھے، جنھوں نے ان سے ملاقات کی، عمران خان نے کہا (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی فیملی پارٹیاں ہیں جہاں کبھی باپ ،کبھی بیٹا اور کبھی بیٹیاں آگے آجاتی ہیں،جبکہ تحریک انصاف ایک جمہو ری پارٹی ہے جس کے اندر بھی جمہو ریت ہے ۔




انھوں نے کہا پاکستان کو سر کس کے شیر نہیں اصل شیر ہی بچا سکتے ہیں' عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں نئے لوگ اور نئی قیادت ہوگی جو صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے'ہم اس ملک سے پیسوں کی سیاست کا ہمیشہ کیلیے خاتمہ کر دینگے ۔

Recommended Stories

Load Next Story