افواہیں زور پکڑ رہی ہیںالیکشن شیڈول دیاجائےفضل الرحمن

مختلف آئینی تشریح سے کنفیوژن پیداکیاجارہاہے،الیکشن التوا کی سازشوںکامقابلہ کرینگے

امام کعبہ سے ملاقات،گروہی اختلافات کے خاتمے پرگفتگو،پاکستان کی سلامتی کیلیے خصوصی دعا۔ فوٹو: فائل

DUBAI:
جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک اس وقت بے یقینی کے دورسے گزر رہاہے، افواہیںزورپکڑرہی ہیں۔

ان حا لات میںضروری ہے کہ قوم کوانتخابات کاشیڈول دیاجائے ،آئین نے انتخابات کے لیے طریقِ کارطے کردیاہے، اب آئین کی تشریح مختلف انداز میںکرکے ملک میںکنفیوژن پیداکیاجارہا ہے۔ مکہ مکرمہ سے پارٹی رہنمائوںملک سکندرخان ایڈووکیٹ، مولانا محمد امجد خان اورقاری فیاض الرحمٰن علوی سے ٹیلیفونک گفتگو میں انھوں نے کہاکہ کارکن کسی افواہ پرتوجہ نہ دیںبلکہ انتخابات کے لیے تیاریاںکریںاورعوامی رابطے بڑھائیں، جے یو آئی ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میںحصہ لے گی اورسیکولرلابی اوربیرونی ایجنڈے کے ٹھیکیداروںکوشکست دے گی۔




انھوںنے کہا کہ ڈرون حملوںمیںگھربربادہورہے ہیںلیکن عالمی برادری تماشہ دیکھنے میںمصروف ہے۔ مولانافضل الرحمٰن نے کہاکہ انتخا بات کے التوا کے لیے کچھ کام ہو رہا ہے لیکن قوم ایسی کسی سازش کوقبول نہیںکرے گی،جے یو آئی پہلے ہی طے کرچکی ہے کہ عام انتخا بات ملتوی کر نے کی سازشیں قبول نہیںکی جائیںگی، اگرایساکوئی فیصلہ کیاگیاتوبھرپورمخالفت کی جائے گی۔

آئی این پی کے مطابق مولانافضل الرحمٰن نے مسجدِ حرام کے امام وخطیب شیخ عبدالرحمٰن السدیدسے ان کی رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات کی جس میں امت مسلمہ کودرپیش مسائل اورامت کے اتحاد وگروہی اختلافات کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی گئی۔ اس موقع پرشیخ عبدالرحمٰن نے مولانافضل الرحمٰن کے فرزنداسجدمحمودکوقرآن پاک کانسخہ بطور تحفہ پیش کیا۔ امامِ کعبہ نے پاکستان کی ترقی،سلامتی اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

Recommended Stories

Load Next Story