آسٹریلین اوپن ٹینس کے ڈراز کا اعلان جوکووچ اعزازکا دفاع کریں گے
جوکووچ کو 7 ویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے گریگور دیمیتروف، ڈومنیک تھیم اور میلوس راؤنک کی دیوار ڈھانا ہوگی۔
جوکووچ کو 7 ویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے گریگور دیمیتروف، ڈومنیک تھیم اور میلوس راؤنک کی دیوار ڈھانا ہوگی ۔ فوٹو:فائل
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان ہو گیا۔
دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ کو 7 ویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے گریگور دیمیتروف، ڈومنیک تھیم اور میلوس راؤنک کی دیوار ڈھانا ہوگی۔ ٹاپ سیڈ برطانوی اینڈی مرے کو راجر فیڈرر اور نیشکوری کا چیلنج درپیش ہے، برطانوی اسٹار 4 مرتبہ فائنل میں جوکووچ سے ہار چکے ہیں۔ سرینا ولیمز کو 7 واں آسٹریلین اور 23 واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کیلیے دشوار گزار راستوں سے گزرنا ہو گا، دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈ جرمن اسٹار اینجلیک کیربر کو دوبارہ فائنل میں رسائی کیلیے قدرے آسان حریفوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔