ڈرامہ فنکاروں نے محنت سے خود کو منوایا اداکار شکیل

ہندوستان یا کسی بھی غیر ملکی ڈرامے سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہے، شکیل۔ فوٹو: فائل

سینئر ڈرامہ اداکار شکیل نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ فنکار بہت خود دار ہیں۔انھوں نے ہمیشہ اپنی محنت پر بھروسہ رکھتے ہوئے دنیا میں خود کو منوایا۔


نمایندہ ایکسپریس سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ اس وقت ڈرامہ انڈسٹری ایک اچھے موڑ پر ہے ہمیں چاہیے اس کی مزید بہتری کے لیے مل کرکام کریں۔ ہندوستان یا کسی بھی غیر ملکی ڈرامے سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے ہم اپنے کام پر بھروسہ رکھتے ہیں

لیجنڈ اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہے اور ڈرامے کے اعتبار سے ہمارا کبھی کسی سے مقابلہ نہیں رہا۔
Load Next Story