آٹانرخ پرتنازعفلورملزنے یوٹیلٹی اسٹورزکی سپلائی روک دی

7روپے کلوسبسڈی کے حساب سے20کلوپر140روپے بنتے ہیں،یوایس سی 130دیتی ہے

7روپے کلوسبسڈی کے حساب سے20کلوپر140روپے بنتے ہیں،یوایس سی 130دیتی ہے ۔ فوٹو ایکسپریس

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ساتھ آٹے کی قیمت کا تنازع حل نہ ہونے پر لاہور ،کراچی سمیت ملک بھرمیں یوٹیلٹی اسٹورزپرسبسڈائزڈآٹے کی سپلائی بند کردی ہے۔


ایسوسی ایشن کے سینٹرل ایگزیکٹوممبرمیاں محمد ریاض اور مرکزی رہنما عاصم رضا نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والے آٹے کی قیمت میں 7روپے فی کلو کی سبسڈی دے رکھی ہے جو20کلو تھیلے پر 140 روپے بنتی ہے لیکن یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ملز کو 130 روپے سبسڈی دیتی ہے اور10روپے خود رکھتی ہے، کارپوریشن نے سندھ اور پنجاب میں آٹے کی قیمت 560سے570 روپے کے تناسب سے سبسڈی مقرر کی ہے

جو ہمیں قبول نہیں ہے اور ہم نے آٹے کی قیمت میں40 روپے اضافے کا مطالبہ کیا تھا جو تسلیم نہیں کیا گیا بلکہ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن جنرل(ر)فاروق نے فلور مل رہنمائوں سے ملنے سے بھی انکار کردیا جس پر ہم نے سپلائی فوری طور پر روک دی ہے۔
Load Next Story